Atiq Ahmed and Parliament session: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے ۔ یہ اجلاس نئے پارلیمنٹ میں پہلا اجلاس ہے۔ مانسون اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی پہلے دن سب سے پہلے ان رہنماوں کو خراج پیش کیا گیا جن کی موت گزشتہ پارلیمانی اجلاس سے مانسون اجلاس کے آغاز کے درمیان ہوئی ہے۔ لوک سبھا میں کاروائی کے آغاز کے ساتھ ہی دو موجودہ رکن پارلیمنٹ اور 11 سابق اراکین پارلیمنٹ،جن کا انتقال ہوگیا ہے انہیں یاد کیا گیا ، ان کو خراج پیش کرتے ہوئے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جن اراکین پارلیمنٹ کو لوک سبھا میں آج خراج پیش کیا گیا ہے ان میں ایک نام عتیق احمد کا ہے۔
لوک سبھا کے صدر اوم برلا نے پارلیمنٹ کی کاروائی شروع ہوتے ہی کل 13 اراکین پارلیمنٹ کو خراج پیش کیا۔ لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ انبالہ پارلیمانی حلقہ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ رتن لال کٹاریہ کا 18 مئی 2023 کو چنڈی گڑھ میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ کئی کمیٹیوں کے رکن تھے۔ وہ ہریانہ اسمبلی کے بھی رکن تھے۔
عتیق احمد کو خراج پیش کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ جناب عتیق احمد اترپردیش کے پھول پور پارلیمانی حلقہ سے 14 ویں لوک سبھا کے رکن تھے۔ عتیق احمد ریل سے متعلق کمیٹی کے رکن تھے۔ اس سے پہلے وہ اترپردیش اسمبلی کے بھی رکن تھے۔ عتیق احمد کا انتقال 15 اپریل 2023 کو 60 سال کی عمر میں پریاگ راج میں ہوا ۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی یہ روایت رہی ہے کہ جب بھی کاروائی شروع ہوتی ہے ،پچھلی کاروائی سے لیکر نئے اجلاس کے آغاز تک اگر کسی رکن پارلیمنٹ کا انتقال ہوتا ہے تو انہیں کاروائی کے پہلے ہی دن یاد کیا جاتا ہے ۔ ان کو خراج پیش کیا جاتا ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی لوک سبھا کے اسپیکر نے ان تمام 13 اراکین پارلیمنٹ کو خراج پیش کیا جن کی موت گزشتہ پارلیمانی اجلاس سے لیکر آج مانسون اجلاس کے آغاز کے بیچ ہوگئی ہے۔ انہیں میں سے ایک نام عتیق احمد کا بھی ہے جو چودہویں لوک سبھا کے رکن بھی تھے جنہیں 15 اپریل کو پریاگ راج میں پولیس کی حراست میں کھلے عام گولیوں کا نشانہ بناکر موت کی نیند سلا دیا تھا۔
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…