Categories: Uncategorized

Bahubali Mukhtar Ansari: باہوبلی مختار انصاری کو 10 سال قید، گینگسٹر ایکٹ میں 5 لاکھ جرمانہ

باہوبلی لیڈر اور سابق ایم ایل اے مختار انصاری(Mukhtar Ansari) اتر پردیش کی باندہ جیل میں قید ہیں، گینگسٹر ایکٹ سے متعلق ایک معاملے میں 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختار انصاری پر پانچ لاکھ کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ مختار  انصاری کے علاوہ بھیم سنگھ کو بھی دس سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

غاضی پور گینگسٹر کورٹ نےیہ فیصلہ سنایا۔اس سے پہلے جمعرات کو گینگسٹر کورٹ نے مختار انصاری اور ان کے ساتھی بھیم سنگھ کو بھی مجرم قرار دیا۔ اس معاملے میں پچھلے دنوں ہی بحث پوری ہوئی تھی۔

اس سے قبل جمعرات کو مختار انصاری اور اس کے ساتھی بھیم سنگھ کو بھی گینگسٹر کورٹ نے مجرم قرار دیا تھا۔ بھیم سنگھ سزا سنانے کے دوران عدالت میں پیش ہوئے۔ جب کہ مختار انصاری کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش کیا گیا۔ اس معاملے میں پچھلے دنوں ہی بحث پوری ہوئی تھی۔
خصوصی عدالت کے جج دنیش چورسیہ نے گزشتہ سماعت میں مختار انصاری، سلیم، انور کو مؤ کی خصوصی عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔

گینگسٹر ایکٹ کیس میں عدالت نے انہیں 15 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اس کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں الزامات طے کرنے کی سماعت کے لیے 15 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ جعلی اسلحہ کیس میں مختار انصاری سمیت چار افراد کے خلاف مئو کے جنوبی ٹولہ تھانے میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مختار انصاری باندہ جیل میں قید ہیں۔ مختار انصاری کو جمعرات کو پیشی کے لیے خصوصی قیدی گاڑی میں عدالت لایا گیا۔

اس دوران مؤ کورٹ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مختار باندہ جیل سے مؤ پہنچا۔ جمعرات کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں گینگسٹر ایکٹ کیس کی سماعت مکمل ہوئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Investments to double in 2025: بھارت 200 گیگاواٹ صلاحیت کے ساتھ کلین انرجی کے شعبے میں سرفہرست، 2025 میں سرمایہ کاری ہو جائے گی دوگنی

کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور جیواشم ایندھن (پٹرول، ڈیزل) کو گرین فیول سے…

24 minutes ago

2024 was great for India: ہندوستان کے لئے2024  شاندار رہا ، دواسازی، دفاع اورابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیزمیں زبردشت کامیابی حاصل کی

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں  ہندوستان نے 2024 میں 340 سے زیادہ پروجیکٹس…

60 minutes ago

Lucknow 5 Murder Case: ماں اورچار بہنوں کا ارشد نے کردیا قتل، باپ فرار، پولیس نے ملزم کو کیا گرفتار

لکھنؤ کے شرن جیت ہوٹل میں ہوئے پانچ قتل کے معاملے میں قاتل نے اپنے…

1 hour ago

26/11 Mumbai Terror Attack: ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ تہور رانا لایا جائے گا دہلی! امریکی عدالت میں ہندوستان کی بڑی جیت

تہور رانا کی حوالگی کے حوالے سے امریکی عدالت کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے…

2 hours ago