Priyanka Gandhi is better than Rahul Gandhi: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا گاندھی کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہی نہیں ویڈیو پیغام میں بی جے پی نے پرینکا گاندھی کو راہل گاندھی سے بہتر اور قابل قرار دیا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے کانگریس پارٹی کے کچھ لیڈروں کے بیانات کا حوالہ دیا ہے۔ ویڈیو جاری کرتے ہوئے، بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ عام بھائی بہن جیسا دونوں کا رشتہ نہیں ہے ۔
ویڈیو میں بی جے پی واضح طور پر پرینکا گاندھی کو کہہ رہی ہے کہ وہ راہل گاندھی سے بہتر ہیں۔ بی جے پی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ راہل گاندھی اور پرینکا کا رشتہ ایک عام بھائی بہن جیسا نہیں ہے۔ پرینکا راہل سے تیز ہیں لیکن پارٹی راہل کے اشارے پر ناچ رہی ہے، سونیا گاندھی بھی پوری طرح راہل کے ساتھ ہیں۔ گھمنڈیا اتحاد کی میٹنگ سے پرینکا کا غائب ہونا بے وجہ نہیں ہے۔ ویڈیو میں دیکھیں ،کیسے بہن کا استعمال صرف الیکشن مہم کے لیے کیا جا رہا ہے۔
بھائی بہن کے درمیان جاری کشمکش
بی جے پی کی جانب سے جاری ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھائی بہن کے درمیان جاری رسہ کشی کی وجہ سے راہل گاندھی نے اپنی کلائی پر راکھی نہیں باندھی ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کا کہنا ہے کہ کرناٹک اور ہماچل پردیش کے انتخابات میں پرینکا گاندھی نے 28 سے زیادہ ریلیاں کر کے جیت میں اہم کردار ادا کیا، لیکن اس کے باوجود سارا کریڈٹ راہل گاندھی کو دیا جاتا ہے۔
کانگریس نے جوابی وار کیا
کانگریس نے بی جے پی کے ان دعوؤں اور سوالات پر جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے کہا کہ تمام خاندان بی جے پی کی طرح نہیں ہیں۔ ایکس پر ہاتھ میں راکھی بندھی راہل گاندھی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنی آنکھوں اور دماغ دونوں کا علاج کروائیں۔ راہل جی نے رکھشا بندھن کے دن راکھی باندھی تھی۔ ویسے وہ سال بھر راکھی باندھتےرہتےہیں۔‘‘
پرینکا چترویدی نے اس ویڈیو کی مذمت کی
دوسری جانب شیو سینا (یو بی ٹی) کی راجیہ سبھا ایم پی پرینکا چترویدی نے بھی بی جے پی کے ویڈیو کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا، “بی جے پی ہینڈل کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو کی زبان سے پتہ چلتا ہے کہ اسکرپٹ لکھنے اور پروڈکشن کا کام ٹولس کمپنی نے کیا ہے۔ “یہ افسوس کی بات ہے کہ بی جے پی اقتدار میں رہنے کے لیے مایوسی سے کس سطح تک جا سکتی ہے۔”
بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…