قومی

Gopal Mandal On Lalu Yadav: نتیش کمار کے ایم ایل اے نے آر جے ڈی سربراہ پر سادھا نشانہ، کہا۔ لالو یادو دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں، ان کے کہنے سے راہل گاندھی نہیں بنیں گے پی ایم

Gopal Mandal On Lalu Yadav: راہل گاندھی اور لالو کی مٹن پارٹی کے بعد نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے ایم ایل اے گوپال منڈل نے آر جے ڈی چیف کو نشانہ بنایا ہے۔ جے ڈی یو ایم ایل اے نے کہا کہ لالو پرساد یادو دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ منڈل نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ اتوار (3 ستمبر) کے روز گوپال منڈل نے کہا کہ کوئی بھی کسی کے کہنے پر وزیر اعظم نہیں بنے گا۔ لالو یادو ہمارے پرانے لیڈر ہیں۔ وہ پسماندہ طبقوں کے مسیحیٰ ہیں۔ ہم نے ان کی قیادت میں الیکشن لڑا ہے۔ لیکن اب ان کی عمر ہو گئی ہے، کڈنی ٹرانس پلانٹ ہوا ہے۔ ان کا دماغ تھوڑا سٹھیا گیا ہے۔

لالو یادو کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ

گوپال منڈل نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ راہل گاندھی اہل نہیں ہیں۔ ان کا پورا خاندان وزیر اعظم بنتا رہا ہے لیکن لالو یادو کے کہنے سے راہل گاندھی وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے جے ڈی یو ایم ایل اے کے بیان کا ویڈیو جاری کیا ہے۔ گوپال منڈل نے اشاروں اشاروں میں لالو یادو کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھاپے میں آدمی کا دماغ غیر مستحکم ہو جاتا ہے۔ آپ دیکھیے نہ، اٹل جی کو گم (سیاست سے دور) کر دیا گیا تھا۔

 

نتیش کو پی ایم میٹریل

جے ڈی یو ایم ایل اے نے نتیش کمار کو پی ایم میٹریل قرار دیا اور کہا، نتیش کمار نے پورے ہندوستان کے لوگوں کو منظم کیا۔ انہوں نے محنت کی ہے۔ ملک بھر کی تمام علاقائی جماعتوں سے بی جے پی اور مودی کے خلاف متحد ہو کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ ملک میں ہر کوئی نتیش کمار کو لیڈر مانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام راہل گاندھی کو وزیر اعظم کے طور پر تسلیم نہیں کرے گی۔

بتا دیں کہ ایک دن پہلے ہی راہل گاندھی اور لالو یادو کی مٹن پارٹی کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ جس میں راہل گاندھی نے لالو سے بہاری مٹن بنانے کے طریقے سیکھے۔ گوپال منڈل نے اس پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آج کل راجستھانی مٹن سیکھ رہے ہیں تو بہاری مٹن کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

8 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

9 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

9 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

9 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

10 hours ago