Khalistan Referendum: کناڈائی حکام نے خالصتان ریفرنڈم کے منتظمین کو ایک دھچکا دیتے ہوئے اسکول میں پروگرام منعقد کرنے کی اپنی اجازت کو واپس لے لیا ہے۔ 10 ستمبر کو کولمبیا کے شہر کے ایک اسکول میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اسکول کے ترجمان نے کہا، ‘اس پروگرام کے لیے جو معاہدہ کیا گیا تھا اس کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا گیا’۔ پروگرام میں ہتھیاروں کی تصاویر کے ساتھ ساتھ اسکول کی تصاویر بھی تھیں۔ ریفرنڈم کے پوسٹر پر اے کے 47 کے ساتھ ساتھ دیگر کئی قسم کے ہتھیاروں کی تصاویر بھی تھیں۔
اسکول کے احاطے میں لگے تھے تلویندر سنگھ پرمار کے پوسٹر
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسکول کا ایک ہال ‘خالستان ریفرنڈم’ پروگرام کے لیے کرائے پر لیا گیا تھا۔ پچھلے ہفتے کے شروع میں ریفرنڈم اور اس مقصد کے لیے ایک سرکاری اسکول کے استعمال کیے جانے سے پریشان ہند-کناڈائی لوگوں نے اسکول بورڈ سے شکایت کی تھی۔ ان لوگوں نے اسکول کے احاطے میں تلویندر سنگھ پرمار کے پوسٹر چسپاں کرنے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ پرمار کو 23 جون 1985 کو ایئر انڈیا کی پرواز 182، کنشک پر دہشت گردانہ بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے، جس میں 329 لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔
یہ بھی پرھیں: وادی کشمیر چھوڑ کر دہلی آؤ، خالصتانی دہشت گرد پنوں نے جی 20 کانفرنس سے پہلے اگلا زہر ، کشمیر کے مسلمانوں کو کیا مشتعل
سرے شہر کے لوگوں نے کیا احتجاج
انڈو کینیڈین ورکرز ایسوسی ایشن نے بھی اس تقریب کو منسوخ کرنے کے لیے اسکول بورڈ کو خط بھیجا تھا۔ سرے شہر میں رہنے والوں نے ایک خط میں AK-47 بندوق کی تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول بورڈ سرے شہر اور مقامی حکومت ایسے واقعات کی میزبانی کرکے دن دیہاڑے بندوق کے تشدد کو فروغ دینے کے لیے والدین کے سامنے جوابدہ ہیں۔ بتادیں کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے بھی اس طرح کا پروگرام منسوخ کردیا تھا۔ خالصتانیوں کا ریفرنڈم پروگرام سڈنی کے بلیک ٹاؤن سٹی میں ہونا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…