Categories: Uncategorized

Lok Sabha Elections 2024: ایم پی بنے ان ایم ایل اے کو دینا پڑے گااستعفی ، راہل گاندھی کو بھی ایک لوک سبھا سیٹ چھوڑنی ہوگی

 اس بار کئی ایم ایل اے بھی لوک سبھا الیکشن جیت چکے ہیں۔ جیت کے بعد اب وہ ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دینے جا رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے 12 جون 2024 کو اتر پردیش کی کرہل اسمبلی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے قنوج لوک سبھا حلقہ سے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ان سے پہلے بی جے پی ایم پی جتن پرساد اور ایس پی لیڈر اودھیش پرساد نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے بعد یوپی سے سات اور ایم ایل اے بھی لوک سبھا الیکشن جیت چکے ہیں۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے بھی استعفیٰ دینے کی بات ہے۔ انہوں نے کیرالہ کے وایناڈ اور یوپی کے رائے بریلی سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس سیٹ پررہیں گے اور کون سی سیٹ چھوڑیں گے۔ حالانکہ وہ پچھلی لوک سبھا میں وایناڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کہ کونسی سیٹ چھوڑیں۔

مودی کابینہ میں جگہ ملی

بی جے پی کے جتن پرساد اتر پردیش حکومت میں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے، لیکن مودی 3.0 کابینہ میں جگہ ملنے کے بعد انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا۔ انہیں مرکزی حکومت میں کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت کی ذمہ داری ملی ہے۔ اس کے ساتھ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا چارج بھی دیا گیا ہے۔ وہیں اودھیش پرساد نے فیض آباد کی ملکی پور سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس بار انہوں نے فیض آباد لوک سبھا سیٹ جیتی ہے۔

یوپی کے یہ ایم ایل اے بھی ایم پی بن گئے

امبیڈکر نگر کی کٹہری اسمبلی سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے لال جی ورما، علی گڑھ کی کھیر سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے پروین پٹیل، مرزا پور ضلع کے ماجھوا سے نشاد پارٹی ایم ایل اے ونود کمار بند، مراد آباد کی کنڈرکی اسمبلی سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے ضیا الرحمان برک، غازی آباد اسمبلی سیٹ سےاتل گرگ۔ پھول پور سے بی جے پی ایم ایل اے پراوین پٹیل اور میراپور سیٹ سے آر ایل ڈی ایم ایل اے چندن چوہان نے بھی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آسام کانگریس کے ایم ایل اے نے بھی  دیااستعفیٰ

آسام کے کانگریس ایم ایل اے رقیب الحسین نے 11 جون 2024 کو استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ ناگوں ضلع کے سماگوری اسمبلی حلقہ سے لگاتار پانچ بار ایم ایل اے رہے ہیں۔ پارٹی نے انہیں دھوبری سیٹ سے لوک سبھا میں اتارا تھا۔

پنجاب کے چار ایم ایل ایز کو 20 جون تک دینا ہوگا استعفیٰ

پنجاب میں بھی لوک سبھا الیکشن جیتنے والے چار ایم ایل اے 20 جون تک استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ ان میں سے دو کانگریس اور دو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے ہیں۔ سکھجندر سنگھ رندھاوا گورداسپور سے کانگریس کے ایم ایل اے ہیں اور امریندر سنگھ راجہ وڈنگ لدھیانہ سے ہیں۔ آپ کے وزیر گرمیت سنگھ، جو سنگرور سے ایم پی بنے، برنالہ سے ایم ایل اے ہیں اور راج کمار، جو ہوشیار پور لوک سبھا سیٹ سے جیتے ہیں، چبیوال سے ایم ایل اے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

40 minutes ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

41 minutes ago

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

2 hours ago

State Child Bravery Award: وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ دھامی نے اتراکھنڈ کے 6 بچوں کو ریاستی بہادری ایوارڈ سے نوازا

یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…

2 hours ago