قومی

آندھرا پردیش کی ٹی ڈی پی-بی جے پی الائنس حکومت میں ایک مسلم وزیر، جانئے کون ہیں این فاروق؟

ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو آج یعنی بدھ کو آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا اور وہ چوتھی بارآندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ بن گئے۔ جبکہ پون کلیان نائب وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ چندرا بابو نائیڈو اور پون کلیان سمیت 25 اراکین اسمبلی کو وزیرعہدے کا حلف دلایا گیا۔ اس میں این ایم ڈی فاروق کا نام بھی شامل ہے، جو واحد مسلم وزیر ہیں۔ این ایم ڈی فاروق آندھرا پردیش کی سیاست میں مشہور نام ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی نائیڈو کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ وہ نومبر 2018 سے مئی 2019 تک ریاست کے وزیرصحت رہ چکے ہیں۔ فاروق تیلگودیشم پارٹی (ٹی ٹی پی) کے سینئرلیڈر ہیں۔

این ایم ڈی فاروق کی پیدائش 15 مئی، 1950 کو آندھرا پردیش کے کورنول ضلع میں ابراہیم صاحب اور این زیتون بی کے گھرہوئی تھی۔ ان کی اہلیہ کا نام شہناز بیگم ہے۔ انہوں نے اپنا سیاسی سفرٹی ڈی پی کے ساتھ شروع کیا۔ وہ ٹی ڈی پی کے ایک سینئرمسلم لیڈر ہیں۔

کون ہیں این ایم ڈی فاروق؟ 

این ایم ڈی فاروق 1999-1994 تک  آندھرا پردیش اسمبلی کے رکن تھے۔ 1999-1995 تک انہوں نے اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے طور پرکام کیا۔ 2003-1999 تک انہوں نے آندھرا پردیش اسمبلی کے رکن کے طور پر کام کیا۔ فاروق 1994، 1985 اور 1999 میں غیرمنقسم آندھرا پردیش میں وزیر رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہون نے اسپیکر کا بھی عہدہ سنبھالا ہے۔ سال 2017 میں انہیں آندھرا پردیش کے کورنول  سے قانون ساز اسمبلی (ایم ایل سی) کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ وہ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے چیئرمین بھی تھے۔ 2018 میں انہوں نے اقلیتی فلاح وبہبود، صحت، طبی اورخاندانی بہبود کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نندیال سیٹ پر ملی جیت

این ایم ڈی فاروق اس بار کے اسمبلی الیکشن میں نندیال سے ٹی ڈی پی کے امیدوار تھے۔ انہوں نے 12 ہزار 333 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ فاروق نے وائی ایس آرسی پی کے چندرکشور ریڈی کو شکست دی۔ فاروق کو جہاں ایک لاکھ 3 ہزار 75 ووٹ ملے تو وہیں کشور ریڈی کو 90 ہزار 742 ووٹ ملے۔ بی جے پی اورجن سینا کے قومی جمہوری اتحاد نے حال ہی میں ریاست میں ایک ساتھ کرائے گئے لوک سبھا الیکشن میں جیت حاصل کی ہے۔ این ڈی اے نے اسمبلی میں 164 اور لوک سبھا کی 21 سیٹیں جیتی ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

11 minutes ago

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

48 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago