Categories: Uncategorized

Massive increase in tax collection: ٹیکس وصولی میں زبردست اضافہ، 10 سالوں میں 160 فیصد سے زیادہ اضافہ، سی بی ڈی ٹی نے جاری کیا ڈیٹا

سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز جمع کیے گئے ٹیکس اور متعلقہ معلومات کو وقتاً فوقتاً عوام کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔ اس سلسلے میں سی بی ڈی ٹی نے مالی سال -232022 کے لیے براہ راست ٹیکس وصولی سے متعلق ڈیٹا جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مالی سال-14 2013 سے -232022 کے درمیان براہ راست ٹیکس وصولی میں 160.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) کے مطابق، جب کہ مالی سال 2013-14 میں ٹیکس کی وصولی 6,38,596 کروڑ روپے تھی، اب یہ مالی سال -232022 میں بڑھ کر 16,63,686 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ اس میں براہ راست ٹیکس وصولی میں 160.52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جبکہ مجموعی راست ٹیکس (GCBDT) 2022-23 میں 173.31 فیصد سے زیادہ کے اضافے کے ساتھ 19,72,248 کروڑ روپے کا مجموعی براہ راست ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔ اگر ہم اس کا مالی سال -142013 سے موازنہ کریں تو اس وقت یہ 7,21,604 کروڑ روپے تھی۔ جس میں -232022 میں 173.31 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ مالی سال -232022 میں ملک بھر میں آئی ٹی آر فائلرز کی کل تعداد 7.78 کروڑ ہے جو کہ مالی سال -142013 میں 3.80 کروڑ تھی۔ ایسے میں آئی ٹی آر فائل کرنے والوں کی تعداد میں بھی 104.91 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago