اداکارہ رانی مکھرجی فلم انڈسٹری میں 30 سال سے کام کررہی ہیں۔ ان کا یہ سفرشانداررہا ہے۔ اب وہ فلم مردانی-3 میں نظرآنے والی ہیں۔ حال ہی میں رانی مکھرجی نے کرن جوہر کے ساتھ ایک چیٹ شوکیا۔ اس دوران رانی مکھرجی جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے اپنے سفرکے بارے میں بات کی۔ رانی مکھرجی نے کہا کہ عامرخان نے فلم ‘غلام’ کے شوٹ کے وقت انہیں بتایا تھا کہ ان کی آوازکیریکٹرکوسوٹ نہیں کرتی ہے اورکسی اورکواسے ڈب کرنا ہوگا۔
اس فیصلے سے رانی مکھرجی کافی مایوس ہوگئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں یہ نہیں دکھا سکتی تھی کہ میں اداس ہوں کیونکہ آپ کو ٹیم پلیئر ہونا بننا ہوتا ہے، جب آپ فلم کا حصہ ہوتے ہیں۔ اگرآپ کو پرسنل پریشانی بھی ہے تو بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ اس کے بعد رانی مکھرجی جذباتی ہوجاتی ہیں۔
رانی مکھرجی ہوئیں جذباتی!
بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ کہتی ہیں کہ میں کرن کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ کیونکہ جب ہم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کے لئے شوٹ کررہے تھے تو مجھے یاد ہے کہ کرن نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا میں نے اپنی پہلی فلم میں اپنی آوازڈب کی تھی اورکیا مجھے پریشانی تھی۔ میں نے کہا تھا نہیں، میں نے اپنی آوازڈب کی تھی۔ پھر کرن جوہرنے کہا تھا کہ مجھے آپ کی آوازپسند ہے اور مجھے یہ یاد ہے۔ کرن کی وجہ سے میری آوازفلم میں رہی۔ رانی کے اس جواب کے بعد کرن اپنی سیٹ سے اٹھ کررانی کے پاس جاتے ہیں اوران کی پیشانی پربوسہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کی آوازآپ کی میراث (لیگیسی) کا بڑا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ فلم ‘غلام’ میں رانی کی آوازمونا گھوش نے ڈب کی تھی۔ فلم کووکرم بھٹ نے بنایا تھا۔ یہ فلم 1998 میں ریلیزہوئی تھی۔ حالانکہ کچھ کچھ ہوتا ہے، میں کرن جوہرنے رانی کی آوازکورکھا تھا۔ کچھ کچھ ہوتا ہے، باکس آفس پرزبردست ہٹ رہی تھی۔
آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی درآمد پر انحصار کرنے والے…
ابھیجیت دیپکے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر ملک کی ملکیت ہے اور…
ووٹ چوری کے الزامات اور ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے…
بے موسم بارش نے جہاں ایک طرف کسانوں کی تشویش بڑھا دی ہے، وہیں دوسری…
سی جے پی کے لیڈر ابھجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا…
پنجاب کے ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی ہرجندر کور نے مشکلات کے باوجود…