بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن 2024 کے ساتویں اورآخری مرحلے کے لئے سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنی طاقت جھونک دی ہے۔ اس درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ (29 مئی) کو پنجاب کے لدھیانہ میں ایک ریلی کو خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے اس دوران کسانوں سے ایک بڑا وعدہ کیا۔ انہوں نے انڈیا الائنس کی حکومت بننے کے فوراً بعد کسان قرض معافی کمیشن بنانے کی بات کہی۔
راہل گاندھی نے کسانوں کی قرض معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی انڈیا الائنس کی حکومت بنے گی، ہم کسانوں کا قرض معاف کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیک اسی طرح جیسے وہ (بی جے پی) ارب پتیوں کا قرض معاف کرتے ہیں۔
کسان قرض معافی کمیشن کی ہوگی تشکیل
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم صرف ایک بار کسانوں کا قرض معاف نہیں کریں گے، اس کے لئے ہم ایک کمیشن بنائیں گے، جسے کسان قرض معافی کمیشن کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جب بھی قرض معافی کی ضرورت ہوگی، وہ کمیشن حکومت کو بتائے گا اورہم قرض معاف کریں گے۔ انہوں نے کہا، ”ایک باردو بارتین بار، جتنی باربھی کسانوں کو ضرورت ہوگی، ہم ان کا قرض معاف کریں گے۔ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔” انہوں نے کہا کہ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کی سیکورٹی ہونی چاہئے۔
راہل گاندھی نے وزیراعظم مودی پرلگایا بڑا الزام
راہل گاندھی نے اس دوران وزیراعظم نریندر مودی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کہتے ہیں کہ کسانوں کو قانونی ایم ایس پی نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد 4 جون کو انڈیا الائنس کی حکومت آئے گی اور ہم کسانوں کو پہلی بار گارنٹی کے ساتھ قانونی ایم ایس پی دیں گے۔
پنجاب حکومت پر بھی کیا سیاسی حملہ
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ پنجاب میں ڈرگس کا معاملہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ پنجاب کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ ڈرگس کے خلاف لڑنا چاہئے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد نہیں ہے۔ حالانکہ دونوں انڈیا الائنس کا حصہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…