Categories: Uncategorized

Morning Consult Survey: مارننگ کنسلٹ سروے میں ٹرمپ ٹاپ 10 سے باہر، نمبر ون پر پی ایم مودی، جانئے کون ہے دوسرے اور تیسرے نمبر پر؟

نئی دہلی: نریندر مودی ایک بار پھر عالمی سطح پر سب سے مقبول لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں۔ امریکی ڈیٹا اینالیٹکس فرم مارننگ کنسلٹ کے تازہ سروے کے مطابق وزیر اعظم مودی کو 68 فیصد منظوری کی درجہ بندی (Approval Rating) حاصل ہوئی ہے، جس کے بعد وہ عالمی لیڈروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

عالمی لیڈران سے آگے نکلے مودی

2 سے 8 مارچ کے درمیان کیے گئے اس سروے میں وزیر اعظم مودی اپنے عالمی ہم منصب لیڈران سے کافی آگے نظر آئے۔ رپورٹ کے مطابق مسلسل تیسری بار اقتدار میں رہنے کے باوجود ان کی مقبولیت اور قیادت مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ اس فہرست کے ٹاپ 10 میں بھی جگہ نہیں بنا سکے اور انہیں صرف 39 فیصد منظوری کی درجہ بندی ملی۔

دوسرے اور تیسرے نمبر پر کون؟

وزیر اعظم مودی کے بعد دوسرے نمبر پر گائے پارملین، صدر سوئٹزرلینڈ، جبکہ تیسرے نمبر پر لی جے میونگ، صدر جنوبی کوریا رہے۔ دونوں لیڈران کو 62-62 فیصد منظوری کی درجہ بندی حاصل ہوئی۔ تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب چیک جمہوریہ اور ارجنٹینا کے لیڈر رہے، جنہیں 57 اور 56 فیصد منظوری کی درجہ بندی ملی۔

برطانیہ اور فرانس کے لیڈر پیچھے

دیگر عالمی لڈران میں کیئر اسٹارمر، وزیر اعظم برطانیہ کو 24 فیصد جبکہ ایمانوئل میکرون، صدر فرانس کو صرف 17 فیصد منظوری کی درجہ بندی ملی، جس سے وہ فہرست میں کافی پیچھے رہ گئے۔

پی ایم مودی کا ایک اور ریکارڈ

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں بھارتی سیاست میں ایک تاریخی کارنامہ بھی انجام دیا ہے۔ انہوں نے گجرات کے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے طور پر مجموعی طور پر 8,931 دن قیادت کرتے ہوئے ملک کے سب سے طویل مدت تک خدمات انجام دینے والے لیڈر بننے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کیسے تیار کیا گیا سروے؟

مارننگ کنسلٹ کی یہ درجہ بندی مختلف ممالک کے بالغ افراد کی رائے پر مبنی سات دن کے موونگ ایوریج کے ذریعے تیار کی جاتی ہے، جو عالمی سطح پر لیڈران کی مقبولیت کا اندازہ پیش کرتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

8 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

9 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago