نئی دہلی: عالمی سروے کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر دنیا کے مقبول ترین جمہوری رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں، جنہیں 68 فیصد منظوری حاصل ہوئی ہے۔ یہ اعداد و شمار امریکی ڈیٹا اینالیٹکس کمپنی مارننگ کنسلٹ کے ’’گلوبل لیڈر اپروول ریٹنگ ٹریکر‘‘ میں سامنے آئے ہیں۔ سروے کے مطابق مودی نہ صرف ملکی سطح پر مقبول ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کی پہچان مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ کے صدر گائی پرمیلن اور جنوبی کوریا کے صدرلی جے میونگ62 فیصد منظوری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
مغربی رہنماؤں کی کم درجہ بندی
رپورٹ میں مغربی ممالک کے رہنماؤں کی مقبولیت نسبتاً کم دیکھی گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو 39 فیصد، جبکہ برطانیہ کے وزیر اعظم کیراسٹارمر کو 24 فیصد منظوری حاصل ہوئی۔ فرانس کے صدر ایمونوئل میکروں صرف 17 فیصد کے ساتھ فہرست میں نچلے درجے پر رہے۔ سروے کے مطابق وزیراعظم مودی کی عدم منظوری کی شرح صرف 26 فیصد ہے، جو دیگر عالمی رہنماؤں کے مقابلے میں کافی کم ہے، جس سے ان کی مضبوط عوامی حمایت ظاہر ہوتی ہے۔ اس سے قبل جولائی 2025 کی رپورٹ میں بھی مودی 75 فیصد منظوری کے ساتھ سرفہرست رہے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی مقبولیت کا تسلسل برقرار ہے۔
طویل قیادت کا سنگ میل
وزیراعظم مودی جو مئی 2024 سے اپنی تیسری مسلسل مدت حکومت میں ہیں، حال ہی میں 4,079 دن مکمل کر کے اندراگاندھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کے دوسرے طویل ترین عرصہ تک خدمات انجام دینے والے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں وہ صرف جواہرلال نہروسے پیچھے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار نہ صرف مودی کی داخلی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر ان کے بڑھتے اثر و رسوخ کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…