Categories: Uncategorized

West Bengal Assembly Election 2026: ’’مغربی بنگال میں بی جے پی کی لہر ہے، بے رحم حکومت جانے والی ہے‘‘، وزیراعظم مودی کا ٹی ایم سی پر بڑا حملہ

وزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات کوترنمول کانگریس کی حکومت کوسنڈیکیٹ کے ذریعہ چلائی جانے والی حکومت قراردیا، جہاں کوئی بھی ترقیاتی کام یا سرمایہ کاری بغیرپیسے یا کمیشن کے آگے نہیں بڑھ سکتی۔ یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے بی جے پی کی حکومت والی دیگرریاستوں میں ترقی کی بات کی اوریقین ظاہرکیا کہ اگرپارٹی اقتدارمیں آتی ہے تومغربی بنگال بھی ایسا ہی کرسکتا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی لہرہے اوربھوانی پورکی صورتحال نندی گرام جیسی ہوگی۔ پی ایم مودی نے زوردے کرکہا کہ بے رحم حکومت جانے والی ہے، بنگال تبدیلی کی راہ پرگامزن ہے اوریہ الیکشن ایک ترقی یافتہ بنگال کی تعمیرکے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے بنگال میں تبدیلی کی آندھی ہے۔

بنگال کے اقتدارمیں ہے ٹی ایم سی
ممتا بنرجی حکومت کونشانہ بناتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ٹی ایم سی بنگال کونیچے گھسیٹ رہی ہے۔ اس حکومت میں درانداز(گھس پیٹھیے) پھل پھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت خوف پیدا کرتی ہے۔ دوسری ریاستوں کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے نریندرمودی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو یقین ہے کہ ہم بنگال میں بھی اسی طرح کی ترقی کریں گے اوراعتماد کے ساتھ ہم خوف کوختم کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پرائیویٹ سیکٹرکا صفایا کردیا گیا ہے، یہاں پرائیویٹ سیکٹرکی نوکریاں نہیں ہیں، یہاں تک کہ جوچند ہیں وہ بھی دراندازوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔

اپنے آپ کواگلے 100 سال تک نہیں دھوپائے گی ٹیم ایم سی

وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی انتخابی ریلی میں ٹی ایم سی پرکئی سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی کے وزراء لوٹ مارکررہے ہیں۔ اگربی جے پی اقتدارمیں آتی ہے توسب کو ان کا حق دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی اگلے 100 سال تک اپنے گناہوں کونہیں دھوسکے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت میں کوئی کمی یا کمیشن نہیں ہے۔ انہوں نے تحفظات کے مسئلہ پربھی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی مذہب کی بنیاد پرتحفظات فراہم کرتی ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

40 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

52 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

1 hour ago