Categories: Uncategorized

Two major accidents on Yamuna Expressway: متھرا کے بلدیو تھانہ علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر دو بڑے حادثے، 6 لوگوں کی گئی جان، کئی مسافروں کی حالت تشویشناک

متھرا: اتر پردیش کے متھرا ضلع میں یمنا ایکسپریس وے پر ہفتہ کے روز دو الگ الگ سڑک حادثات میں 6 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 30 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔ ان میں سے کئی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں حادثات کی وجہ ڈرائیوروں کا سو جانا بتایا جاتا ہے۔

موقع پر ہی دم توڑ گئے کار میں سوار 6 افراد

پہلا حادثہ تھانہ بلدیو کے علاقے سنگ میل نمبر 140 کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ایکو کار نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ معلومات کے مطابق کار میں سوار لوگ دہلی سے آگرہ جا رہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ساتھ ہی زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں کرایا گیا داخل

دوسرا حادثہ یمنا ایکسپریس وے پر سنگ میل 131 کے قریب ہوا، جہاں دہلی سے مدھیہ پردیش جانے والی ایک مسافر بس اچانک ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں 30 کے قریب مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے بس میں سوار مسافروں کو باہر نکالا گیا اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے ہوا حادثہ

متھرا کے ایس ایس پی شلوک کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ ایکو کار ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ کار آگے جانے والی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی شلوک کمار کے مطابق بس حادثہ بھی ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ فی الحال، پولیس دونوں معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے اور موقع سے ٹریفک کو معمول پر لایا گیا ہے۔ مہلوکین کے لواحقین کو اطلاع دی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

26 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

2 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

3 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

3 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

4 hours ago