قومی

Nishikant Dubey vs Raj Thackeray: راج ٹھاکرے کی دھمکی کے بعد بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے کا سخت جواب، کہا-’میں نے ان کو ہندی…‘

مراٹھی اور ہندی تنازعہ پراب سیاسی بیان بازی مزید تلخ ہوتی جا رہی ہے۔ حال ہی میں ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے پرسخت پلٹ وارکیا ہے، جس پر ایک بارپھرسے نشی کانت دوبے نے جواب دیا ہے۔ راج ٹھاکرے نے نشی کانت دوبے کے ’پٹخ پٹخ کرمارنے والے‘ بیان پرجواب دیتے ہوئے کہا، ”توہمیں مارے گا دوبے؟ تو ممبئی آجا، سمندر میں ڈوبا-ڈوباکر ماریں گے۔‘‘ اب اس پر نشی کانت دوبے نے پھر ردعمل دیتے ہوئے راج ٹھاکرے کا وہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا- ”میں نے راج ٹھاکرے کو ہندی سکھا دی؟‘‘

کیسے شروع ہوا تنازعہ؟

آپ کو بتا دیں کہ زبان تنازعہ پہلے تو ایک دوکاندار کے مراٹھی نہ بولنے پراس کے ساتھ ایم این ایس کارکنان کے ذریعہ مارپیٹ کرنے پر شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے جھارکھنڈ کے گوڈا سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرہمت ہے، تو مہاراشٹرمیں اردوبولنے والوں کے خلاف بول کردکھاؤ۔ دوبے نے یہ بھی کہا تھا، ”ہندی کی مخالفت کرنے والوں کو پٹخ پٹخ کرماریں گے۔ “

انہوں نے ٹھاکرے برادران (ادھو ٹھاکرے اورراج ٹھاکرے) کوراست نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے گھرمیں توکتا بھی شیرہوتا ہے۔ اس بیان کے بعد تنازعہ کافی بھڑک گیا اورراج ٹھاکرے کی طرف سے سخت ردعمل دیا تھا۔

راج ٹھاکرے نے کیا کہا تھا؟

نشی کانت دوبے کے اس بیان پر کچھ دنوں بعد راج ٹھاکرے نے بے حد تلخ اندازمیں کہا تھا، ”ایک رکن پارلیمنٹ کہتا ہے کہ پٹخ پٹخ کر مارے گا، تو ممبئی آجا، تجھے سمندرمیں ڈوبا ڈوباکرماریں گے۔“ راج ٹھاکرے نے سوال اٹھایا، ”کیا دوبے پرکوئی کیس ہو؟ تم 56 انچ کی چھاتی لے کرگھومتے ہو؟“ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرمراٹھی کی توہین ہوئی تو”گال اورہاتھ کی لڑائی ضرورہوگی۔“

اس بیان کے بعد پورے مہاراشٹرمیں سیاسی درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وہیں اب نشی کانت دوبے نے زیادہ وقت نہ لگاتے ہوئے فوراً ایکس پراپنا ردعمل تودے دیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ اس بیان بازی کے بعد سے لگتا ہے کہ یہ معاملہ مزید طول پکڑسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

4 minutes ago

Seva Sankalp Abhiyan: نکسل تشدد کے متاثرین کی زندگی سنوارنے کی کوشش، امت شاہ بولے- عزت اور خود انحصاری کے ساتھ جینا ہر شخص کا حق

امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…

1 hour ago

Modi Government’s Big Decision: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا بھی دکھائی دے گا نام

ٹیلی کام صارفین کو انجان نمبروں سے آنے والی کال کی شناخت میں ہوگی آسانی،…

2 hours ago