نئی دہلی : بھارت کے نوجوان گرینڈ ماسٹر آرپرگنانندا نے ناروے شطرنج چیمپئن شپ جیت کر ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ جمعہ کو اختتام پذیر ہونے والے اس باوقار ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔ ان کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔گوتم اڈانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ناروے چیس جیتنا شطرنج کی دنیا میں ذہانت، صبر اور مستقل مزاجی کا سب سے بڑا امتحان سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہآر پرگناننداکا کھیل بے خوف، پراعتماد اور اپنے ہدف پر مکمل طور پر مرکوز ہوتا ہے، جو انہیں دیگر کھلاڑیوں سے منفرد بناتا ہے۔ گوتم اڈانی کے مطابق نوجوان گرینڈ ماسٹر نئی نسل کے بھارت کے اعتماد، صلاحیت اور عزم کی بہترین مثال ہیں۔ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن اور آخری دسویں راؤنڈ میں پرگنانندا کا مقابلہ جرمنی کے معروف کھلاڑی ونسنٹ کیمر سے تھا۔ سفید مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھارتی گرینڈ ماسٹر نے عمدہ حکمتِ عملی اور شاندار چالوں کے ذریعے 45ویں چال میں کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ انہوں نے مجموعی طور پر 18 پوائنٹس حاصل کیے۔ پورے ٹورنامنٹ میں انہوں نے پانچ میچ جیتے، دو میں شکست کھائی جب کہ دو مقابلے ڈرا رہے۔
It’s a privilege to support Praggnanandhaa as he continues to win laurels in the world of chess and make India proud. His success is an inspiration to countless young Indians to believe that nothing is more gratifying than standing on the podium to celebrate our nation’s… pic.twitter.com/8AjEFeVWN0
— Gautam Adani (@gautam_adani) January 5, 2024
پرگنانندا کی یہ کامیابی اس لیے بھی غیر معمولی سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ چھٹے راؤنڈ تک وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلی پوزیشن پر موجود تھے۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ اس کے بعد انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے مسلسل چار کلاسیکل مقابلے جیت لیے اور سب کو حیران کر دیا۔ اس دوران انہوں نے عالمی نمبر ایک میگنس کارلسن کو بھی شکست دی، جو ٹورنامنٹ میں ان کے خلاف دوسری کامیابی تھی۔ انہوں نے بھارتی عالمی چیمپئن ڈی۔ گوکیش کو بھی مات دے کر اپنی برتری ثابت کی۔اس تاریخی کامیابی کے ساتھ پرگنانندھا 2021 کے بعد ناروے چیس میں مسلسل چار کلاسیکل مقابلے جیتنے والے صرف دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ صرف ناروے کے لیجنڈری کھلاڑی میگنس کارلسن کے نام تھا۔
10 اگست 2005 کو چنئی، تمل ناڈو میں پیدا ہونے والے آر۔ پرگنانندانے کم عمری میں ہی شطرنج کی دنیا میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا تھا۔ ان کے والد رمیش بابو بینک منیجر جبکہ والدہ ناگالکشمی گھریلو خاتون ہیں۔ ان کی بڑی بہن آر ویشالی بھی گرینڈ ماسٹر ہیں، جس کی وجہ سے یہ بہن بھائی شطرنج کی دنیا میں ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔پرگنانندا نے 2013 میں انڈر8 اور 2015 میں انڈر10 عالمی یوتھ شطرنج چیمپئن شپ جیت کر بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی۔ بعد ازاں 2016 میں وہ کم عمر ترین انٹرنیشنل ماسٹرز میں شامل ہوئے، جب کہ 2018 میں صرف 12 برس کی عمر میں گرینڈ ماسٹر کا خطاب حاصل کرکے دنیا کے کم عمر ترین گرینڈ ماسٹرز کی فہرست میں جگہ بنائی۔ ناروے چیس میں ان کی حالیہ فتح کو بھارتی شطرنج کی تاریخ کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 48000 کروڑ روپے کی لاگت والا یہ منصوبہ آسام میں…
اڈانی احمد آباد مریاتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفشل جرسی جاری کر دی گئی۔ احمد…
پتنجلی یوگ پیٹھ پہنچنے پر سوامی رام دیو جی نے انتہائی احترام اور سادگی کے…
جیت اڈانی نے کہا، ’’اگرچہ وہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیں، لیکن کئی بار ان…
احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈران پی ایم کے نام ایک میمورنڈم بھی…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی بات رکھتے ہوئے کہا، ’’حکومت…