Categories: Uncategorized

Banke Bihari Temple: وی آئی پی درشن کو لے کر بحث وتکرار، ایگزٹ گیٹ سے بانکے بہاری مندر میں داخل ہونے پر بضد مرکزی وزیر، اس وجہ سے ہواجھگڑا

Banke Bihari Temple: ہفتہ کی سہ پہر مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما متھرا کےتریتھ   نگری  ورنداون میں بنکے بہاری مندر پہنچے۔ جب سیکورٹی گارڈ انچارج نے انہیں مندر کے باہر نکلنے کے دروازے پر روکا تو وزیر اور بی جے پی کارکنوں نے ان کے ساتھ دھکا مکی کی ۔ اس دوران پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔

مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما اور ان کے ساتھ نصف درجن سے زیادہ کارکنان اور مقامی بی جے پی لیڈر باہر نکلنے والے دروازے نمبر ایک سے مندر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس وقت گیٹ پر تعینات سیکورٹی گارڈ انچارج نیرج ٹھاکر نے انہیں روکا۔ انہیں داخلی دروازے نمبر دو سے مندر میں داخل ہونے کو کہا گیا، لیکن وزرا اور کارکن اس دروازے سے داخل ہونے پر بضد رہے۔

واقعہ سی سی ٹی وی ہوا قید

وہ گیٹ نمبر ایک سے ہی مندر میں داخل ہونے پر اصرار کرنے لگے۔ سکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا تو کارکنوں اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ آخر میں وزیر بنکے بہاری مندر کے ایگزٹ گیٹ سے ہی اندر داخل ہوئے۔ یہ واقعہ مندر کے گیٹ نمبر ایک پر نصب سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کے حملے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا- ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر مدد کے لیے ہیں تیار

مندر کے داخلی اور خارجی راستوں کو طے کر دیا گیا ہے

سیکورٹی گارڈ انچارج نیرج ٹھاکر نے بتایا کہ گزشتہ سال جنم اشٹمی کی رات دو عقیدت مندوں کی موت کے بعد مندر کے داخلی اور خارجی راستوں کو طے کر دیا گیا ہے۔ مندر کا گیٹ نمبر ایک ایگزٹ گیٹ ہے، ۔ہر کسی کو گیٹ

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل پر حملے کے بعد ایئر انڈیا نے تل ابیب کی پروازیں منسوخ کر دیں، جانیں یہ فیصلہ کیوں لیا گیا؟

نمبر دو اور تین سے ہی مندر میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ اس لیے وزیر کو بھی روک دیا گیا۔ انہیں  گیٹ نمبر دو سے بھی انٹری دی جارہی تھی ۔لیکن وہ نہیں مانے۔ گیٹ نمبر ایک سے زبردستی مندر میں داخل ہوئے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

3 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

3 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

4 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

5 hours ago