چندن مشرا قتل معاملہ
پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے پارس اسپتال میں زیر علاج بدنام مجرم چندن مشرا کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے میں پولیس کو کچھ تصاویر ملی ہیں۔ اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ تصاویر حاصل کی گئی ہیں۔ تصویروں میں مجرم بائیک پر سوار اور ہاتھ میں پستول لہراتے نظر آ رہے ہیں۔ بائیک پر تین افراد سوار ہیں اور ان کے چہروں پر خوشی صاف نظر آرہی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ تصویر ممکنہ طور پر جرم کے بعد کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی گہرائی سے تفتیش کے لیے دیگر سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی چھان بین کر رہے ہیں، تاکہ کیس کے حوالے سے دیگر معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔
کلیدی ملزم ہے پھلواری شریف کا توصیف بادشاہ
اس واقعہ میں ملوث کلیدی ملزم کی شناخت توصیف بادشاہ کے نام سے ہوئی ہے جو پھلواری شریف کا رہائشی ہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے کنٹریکٹ کلر ہے۔ اس واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کئی علاقوں میں چھاپے بھی جاری ہیں۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا توصیف نے یہ واقعہ اپنی پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے کیا یا کسی نے اسے ایسا کرنے کے لیے سپاری دی تھی۔ اس کے علاوہ توصیف کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔ ایسے میں پولیس یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ کیا توصیف اتر پردیش سمیت دیگر ریاستوں میں شوٹروں کا بندوبست کرتا تھا۔
واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت مکمل
واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ توصیف کے علاوہ اس میں عاقب ملک، سونو، کالو عرف مستقیم اور بِھنڈی عرف بلونت سنگھ بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی کارتکیہ شرما نے خود جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ سب کی ہسٹری کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ تمام کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
چندن مشرا کو پارس اسپتال میں ماری گئی گولی
آپ کو بتاتے چلیں کہ بدنام زمانہ مجرم چندن مشرا، جو پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کے لیے داخل تھا، کو 17 جولائی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اسپتال کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں 5 شوٹر دیکھے گئے تھے۔ انہیں توصیف بادشاہ لیڈ کر رہا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…