Categories: Uncategorized

IPL 2026:آر سی بی کے نئے مالکان بدل رہے ہیں ٹیم کا نام ،اننیا برلا نے کر دی وضاحت

نئی دہلی :انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی مشہور فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلورو( آر سی بی) کی فروخت کے بعد ٹیم کے نام کو لے کر جاری قیاس آرائیوں پر آخرکار وضاحت سامنے آ گئی ہے۔ آدتیہ برلا گروپ، بولٹ وینچرز، ٹائمز آف انڈیا گروپ اور بلیک اسٹون کی پرپیچوئل پرائیویٹ ایکویٹی اسٹریٹجی کے مشترکہ کنسورشیم نے آر سی بی کو تقریباً 16,705 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔ اس بڑی ڈیل کے بعد آر سی بی آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے مہنگی ٹیم بن گئی ہے۔اس ڈیل کے بعد آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا کی بیٹی اور آر سی بی کے نئے چیئرمین آریامن برلا کی بہن اننیا برلا کا نام بھی خبروں میں آ گیا۔ اننیا برلا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹیم کے نام میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔فرنچائز کی فروخت کے بعد شائقین کے درمیان یہ سوال زور پکڑ رہا تھا کہ آیا نئے مالکان ٹیم کا نام تبدیل کریں گے یا نہیں۔ تاہم اننیا برلا نے ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا نام “رائل چیلنجرز بنگلورو” ہی برقرار رہے گا۔

اننیا برلا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ آر سی بی کو 16,705 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا ہے اور آدتیہ برلا گروپ، ڈیوڈ بلیٹزر اور بلیک اسٹون کے کنسورشیم نے اسے خریدا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ رپورٹس کے مطابق آدتیہ برلا گروپ نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ نے بھی اس معاہدے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آر سی بی کی 100 فیصد حصص فروخت کر دیے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ معاہدہ مکمل طور پر نقد رقم میں ہوا ہے اور اس میں آر سی بی کی مردوں اور خواتین دونوں ٹیمیں شامل ہیں۔اس تاریخی ڈیل پر آر سی بی کے پہلے مالک وجے مالیا نے بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے آر سی بی فرنچائز کو 450 کروڑ روپے میں خریدا تھا تو لوگوں نے اس معاہدے کو محض دکھاوا قرار دیا تھا اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔وجے مالیا نے اپنی پوسٹ میں وراٹ کوہلی کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا، جنہیں فرنچائز نے ان کے کیریئر کے ابتدائی دور میں خریدا تھا۔ آج وراٹ کوہلی دنیا کے بہترین کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں اور وہ آئندہ سیزن میں بھی آر سی بی کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

29 minutes ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

38 minutes ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

55 minutes ago

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

3 hours ago