اسپورٹس

Australia Eliminated From T20 World Cup: ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بڑا الٹ پھیر، بارش سے آئرلینڈ-زمبابوے میچ منسوخ، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سپر-8 سے باہر

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ بی کا 32واں مقابلہ آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانا تھا، تاہم مسلسل بارش کے باعث یہ میچ ٹاس کے بغیر ہی منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا، جس کے نتیجے میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سپر-8 مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ پلے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقابلہ منسوخ ہونے کے ساتھ ہی زمبابوے نے سپر-8 میں جگہ پکی کر لی۔ گروپ بی کی پوائنٹس ٹیبل میں زمبابوے دوسرے نمبر پر موجود ہے اور اس نے تین میں سے دو میچ جیت رکھے ہیں۔ بارش کے سبب ملنے والے ایک پوائنٹ نے اسے اگلے مرحلے تک پہنچا دیا۔

زمبابوے نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں عمان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد اس نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 23 رنز سے ہرایا۔ 13 فروری کو کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 19.3 اوورز میں صرف 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ اس شکست نے آسٹریلیا کی راہ پہلے ہی مشکل بنا دی تھی۔

دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر موجود آسٹریلیا نے تین میں سے دو میچ ہارے ہیں۔ وہ 20 فروری کو عمان کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی، مگر یہ مقابلہ جیتنے کی صورت میں بھی اس کے پوائنٹس چار تک ہی پہنچ سکیں گے، جبکہ زمبابوے پہلے ہی پانچ پوائنٹس حاصل کر چکا ہے۔ گروپ بی سے زمبابوے کے علاوہ سری لنکا نے بھی سپر-8 مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا کے ساتھ آئرلینڈ اور عمان اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

زمبابوے کی ٹیم سپر-8 کے جی1 پری سیڈنگ گروپ میں شامل کی گئی ہے، جہاں اس کا پہلا مقابلہ 23 فروری کو ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ 26 فروری کو اسے بھارت کا سامنا کرنا ہے، جبکہ یکم مارچ کو سپر-8 مرحلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ بارش سے منسوخ ہونے والے اس میچ نے ٹورنامنٹ میں بڑا الٹ پھیر پیدا کر دیا ہے اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کی رخصتی نے مقابلے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago