اسپورٹس

Yuvraj, Harbhajan and Raina under investigation: یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رینا جانچ کے دائرے میں، آن لائن جوا معاملے میں ای ڈی نے کی پوچھ تاچھ

ٹیم انڈیا کے سابق عظیم کرکٹر یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رینا مشکل میں پھنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے تینوں کھلاڑیوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ اس کے علاوہ اروشی روتیلا سے بھی پوچھ تاچھ ہوئی۔ چاروں پر آن لائن سٹہ لگانے والی ایپ کے لیے تشہیر کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی 1XBET  جیسے ممنوعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کی جانچ کر رہا ہے۔

دیگر لوگوں سے بھی اس معاملے میں پوچھ تاچھ 

این ڈی ٹی وی پرافٹ کی رپورٹ کے مطابق 1xBet  جیسے ممنوعہ پلیٹ فارمس کی تشہیر میں شامل ہونے کے معاملے میں ان چاروں مشہور ہستیوں سمیت کئی دیگر لوگوں سے بھی اس معاملے میں پوچھ تاچھ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارمس 1xbet جیسے ممنوعہ ناموں کا استعمال کر رہے تھے جن میں ویب لنک (آن لائن اشیا کے لیے) اور کیو آر کوڈ شامل تھے، جو یوزرس کو غیر قانونی سٹہ بازی پلیٹ فارم پر ری ڈائرکٹ کرتے تھے اور یہ موجودہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ریگڈ الگوریدم کے استعمال نے بڑھائی پریشانی

ای ڈی نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم خود کو مہارت پر مبنی کھیلوں کی میزبانی کرنے والا بتاتے تھے، لیکن انہوں نے ریگڈ الگوریدم کا استعمال کیا جو موجودہ ہندوستانی قوانین کے تحت ایک جوا ہے۔ 1xbet  پلیٹ فارم کا ایڈ یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رینا نے بھی کیا ہے جس کے بعد وہ پوچھ تاچھ کے دائرے میں آ گئے۔ رپورٹس کے مطابق جب یوراج سنگھ اور سریش رینا سے جڑے لوگوں سے اس خبر پر ردعمل ظااہر کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے اس سے انکار کر دیا۔ صرف یہ تین کرکٹر ہی نہیں بلکہ اروشی روتیلا اور سونو سود سمیت بالی ووڈ کے کئی دیگر مشہور اداکار بھی اس پلیٹ فارم سے جڑے ہیں۔ وہیں دوسرے ادارے بھی جانچ کے دائرے میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 1xbet  کمپنی نے اپنی تشہیر پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

8 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

8 hours ago