دہلی اور این سی آر میں شدید گرمی سے آج لوگوں کو اس وقت راحت ملی، جب کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ آج صبح سے ہی دہلی-این سی آر میں موسم بہتر دکھائی دے رہا تھا۔ آسمان پر بادل نظر آ رہے تھے اور محکمہ موسمیات نے بھی بارش کی خوشخبری پہلے ہی دے دی تھی۔ دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد میں اس وقت بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں، جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔
ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں
آج دوپہر کچھ علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوئی اور ساتھ میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے لگیں۔ دھیرے دھیرے بارش نے تیزی اختیار کی جس سے دہلی-این سی آر کے تقریباً ہر علاقے سے تپش غائب ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں 4 سے 5 ڈگری سلسیس تک گراوٹ درج کی گئی ہے، جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ ضلع کے کچھ حصوں میں صبح سے ہی بوندا باندی دیکھنے کو مل رہی تھی، لیکن دوپہر میں ’راحت کی بارش‘ نے موسم کا مزاج پوری طرح سے بدل دیا۔
آئندہ 3-2 دنوں تک بادل چھائے رہیں گے
اس درمیان محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 3-2 دنوں تک بادل چھائے رہیں گے اور رک رک کر بارش ہوتی رہے گی۔ ایسے میں گرمی سے پریشان لوگوں کو آنے والے دنوں میں بھی عافیت رہے گی۔ نوئیڈا، غازی آباد اور فرید آباد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر تقریباً 2 بجے موسم نے کروٹ لیا اور تیز بارش شروع ہو گئی۔ اتر پردیش اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں بھی بارش نے لوگوں کو راحت و سکون کا احساس کرایا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو…
اویسی نے کہا ’’اگر فرضی فارم 7 داخل کیے جا رہے ہیں تو ہم الیکشن…
سنٹرل سیکریٹریٹ لائبریری کی تاریخ 1891 سے جڑی ہوئی ہے۔ اسے ابتدا میں ’امپیریل سیکریٹریٹ…
ہندوستان نے ایشین گیمز 2026 میں مجموعی طور پر 85 تمغے جیتے، جن میں 21…
بی جے پی ترجمان نے کانگریس کی قیادت پر کیپٹن اسمت مچھار کی بہادری پر…
کائنات نے گیند کے ساتھ ساتھ بلے سے بھی پاکستان کے لیے اہم کردار ادا…