قومی

Congress on advisory issued regarding Tehran: تہران کے حوالے سے جاری ایڈوائزری افسوس ناک، حکومت اپنی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی: کانگریس

لکھنؤ: کانگریس لیڈر سریندر راجپوت نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی صورت حال کے مد نظر بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کو افسوس ناک قرار دیا۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ایسی ایڈوائزری جاری کرنے سے بچنا چاہئے۔ کانگریس لیڈر نے کہا، ’’یہ حکومت کا فرض ہونا چاہئے کہ وہ مصیبت میں پھنسے اپنے شہریوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے۔ لیکن، مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘‘

’’ایران کو لے کر جاری ایڈوائزری افسوسناک‘‘

انہوں نے بی جے پی کے اس دعوے پر بھی سوال اٹھایا کہ مودی حکومت نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباء کو بحفاظت نکالنے کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ رکوا دی تھی۔ راجپوت نے تاریخ یاد دلاتے ہوئے موجودہ صورت حال پر بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’ایران کے حوالے سے جس قسم کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے وہ افسوسناک ہے۔ مرکزی حکومت کو اپنی ذمہ داری سے بچنا نہیں چاہئے ، بلکہ اس سے پورا کرنا چاہئے ۔‘‘

’’ہم نے صرف ایک جارح ملک کی مخالفت کی‘‘

اس کے علاوہ کانگریس لیڈر نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے خارجہ پالیسی پر اپنا موقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے کسی کی حمایت نہیں کی، ہم نے صرف ایک جارح ملک کی مخالفت کی ہے۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اسرائیل نے پہلے ایران پر حملہ کیا، اس کی سرزمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، تہران پر بمباری کی، ہم نے کچھ نہیں کیا، ہم نے صرف اپنی مروجہ خارجہ پالیسی پر عمل کیا ہے، جس طرح سے اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے، اسے دیکھتے ہوئے ایران کو بھی جواب دینے کا پورا حق ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایران کو اس وقت تحمل سے کام لینا ہوگا۔‘‘

’’ہمیں وزیر اعظم مودی سے بہت امیدیں ہیں‘‘

سریندر راجپوت نے پی ایم مودی کے کینیڈا دورے پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سب جانتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی کو جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کو کینیڈین وزیر اعظم کو بتانا ہو گا کہ آپ کو سکھ علیحدگی پسندوں کے بارے میں اپنا رویہ بدل کر انہیں ہندوستان کے حوالے کرنا ہو گا۔ یقینی طور پر ہمیں وزیر اعظم مودی سے بہت امیدیں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ تاریخ رقم کریں گے، لیکن اگر وہ تاریخ نہیں رقم کرتے ہیں تو ہندوستان کی عوام انہیں تاریخ میں بالکل یاد نہیں کرے گی۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PModi shared a Sanskrit Subhashitam: علم والوں کی صحبت میں بامقصد گفتگو سے عقل و شعور نکھرتا ہے، وزیر اعظم مودی نے شیئر کیا سنسکرت کا شلوک

وزیر اعظم مودی کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ مشہور شلوک شریمد بھاگوت مہاپُران…

47 minutes ago

How Air Pollution Triggers Headaches: آلودگی کے درمیان گھر سے نکلتے ہی ہونے لگتا ہے سر درد؟ تھکن نہیں، خراب ہوا بھی ہو سکتی ہے وجہ

آلودہ ہوا سے مکمل طور پر بچنا مشکل ہے، لیکن کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے…

1 hour ago

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

2 hours ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

3 hours ago

Bazm E Munawwar Delhi Mushaira: بزم منور میں شاعری اور ادب کی محفل، اعظم خان اور سلمان خورشید سمیت کئی اہم شخصیات شریک

اس پروگرام کی خاص بات اس کی تھیم ’ایک شام آئین کے نام‘ رہی۔ اس…

4 hours ago