بھارت ایکسپریس۔
ODI World Cup 2023: ہندوستان میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ کی شروعات 5 اکتوبرسے ہوگی۔ اس سے متعلق آئی سی سی نے آفیشیل شیڈول کا بھی اعلان کردیا ہے، لیکن اب تک پاکستانی ٹیم کے ہندوستان آنے سے متعلق کسی طرح کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میگا ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے اپنی حکومت سے ہندوستان آنے کی اجازت مانگی تھی، اس سے متعلق اب پاکستانی وزیر اعظم کی صدارت میں تین اگست کو آخری فیصلہ کا جائے گا۔
پاکستان کی حکومت نے بلاول بھٹو کی قیادت میں ایک 14 رکنی کمیٹی بنائی تھی۔ اسے ہندوستان میں ہونے والے میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کو بھیجنے یا نہ بھیجنے پرایک رپورٹ تیارکرنی تھی۔ اب اس پرآخری فیصلہ تین اگست کو آئے گا۔ اس کمیٹی کی طرف سے ایک سیکورٹی ٹیم بھیجنے کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔ تاکہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے دوران ملنے والی سیکورٹی کا جائزہ لیا جاسکے۔
ورلڈ کپ میں حصہ داری سے متعلق پی سی بی کے ایک بڑے افسرنے کرک بز کو دیئے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ہائی پروفائل میٹنگ میں ٹیم کا ورلڈ کپ میں حصہ لینے پر فیصلہ لیا جائے گا۔ اس میں وزیرکھیل احسان مزاری کے علاوہ بورڈ اور حکومت کے دیگرکئی اعلیٰ افسران شامل رہیں گے۔
پاکستانی ٹیم کے شیڈول میں ہوسکتی ہے بڑی تبدیلی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آئندہ ورلڈ کپ کے باضابطہ شیڈول میں ابتدائی کچھ میچوں کی تاریخ میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ اس میں ہندوستان کے پاس 15 اکتوبر کو ہونے والا مقابلہ بھی شامل ہے، جو 14 اکتوبر کو کھیلا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم کو شروعاتی دو میچوں کی تاریخ میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ شیڈول میں تبدیلی سے متعلق اس ہفتے ہی باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: World Cup 2023: ہندوستان-پاکستان میچ کی تاریخ میں تبدیلی، 15 اکتوبر کو نہیں کھیلا جائے گا بڑا مقابلہ
ہندوستان-پاکستان کے درمیان میچ کی تاریخ کیوں ہوگی تبدیل؟
آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ اب 15 اکتوبر کو نہیں کھیلا جائے گا۔ اس بڑے مقابلے کی تاریخ میں تبدیلی کردی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق، ورلڈ کپ 2023 میں اب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 15 اکتوبر کے بجائے 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ حالانکہ ابھی تک بی سی سی آئی یا آئی سی سی نے ہندوستان-پاکستان میچ کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 15 اکتوبر کو نوراتری پڑ رہی ہے۔ اس وجہ سے ونڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کی تاریخ تبدیل کردی جائے گی۔ اب 15 اکتوبر کے بجائے 14 اکتوبرکومیچ کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی اوربی سی سی آئی نے گزشتہ ماہ عالمی کپ کے پروگرام کا اعلان کیا اوراس میچ کی میزبانی احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کو دیا۔ اس کے بعد سے احمد آباد کے لئے ہوائی جہاز کے کرایے اور ہوٹل کا کرایہ آسمان کو چھونے لگا۔ اب میچ ایک دن پہلے کرایا جاتا ہے تو ناظرین کی پریشانیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوگا۔ بلکہ اب حالات پہلے سے زیادہ خراب ہوجائیں گے۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…