بھارت ایکسپریس۔
اترپردیش کے پیلی بھیت میں انسانیت کو شرمسار کرنے والی واردات سامنے آئی ہے، جہاں پر ایک خاتون کو زمینی تنازعہ کے سبب اسی کے گھر میں گھس کراس کے کپڑے پھاڑ کرکے اسے نیم برہنہ کردیا گیا۔ ملزمین کی درندگی یہیں نہیں رکی۔ اس پوری واردات کا ویڈیو بناکر کسی نے سوشل میڈیا پر ڈال دیا، جو اب تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ فی الحال خاتون نے اس پورے معاملے کی شکایت ایس پی پیلی بھیت سے کی ہے۔ وہیں معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ایس پی پیلی بھیت نے جانچ کا حکم سی او صدر کو دے دیا ہے۔
جانکاری کے مطابق، پیلی بھیت کے نیوریا تھانہ علاقے کے گاؤں جٹ پورہ کی رہنے والی چاندنی دیوی کی زمین سے متعلق اپنے پڑوسی ہوری لال، لالتا پرساد اوردیگر سے دشمنی ہے، جس کی وجہ سے دو سال پہلے ایک مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔ اس میں ہوری لال سمیت دیگرملزمین کو جیل جانا پڑا تھا۔ فی الحال مقدمہ اے ڈی جے کورٹ میں چل رہا ہے۔ مقدمے میں راضی نامہ سے متعلق چاندنی دیوی کے اوپرمسلسل دباؤ بنائے ہوئے تھے، مگر چاندنی دیوی نے کسی کی ایک ایک نہیں سنی اور 25 جولائی کو عدالت میں جاکر ہوری لال وغیرہ کے خلاف اپنے بیان درج کرا دیئے۔
یہ واردات 31 جولائی کی ہے
وہیں اس بات سے ناراض ہوکر 31 جولائی کی رات ہوری لال، لالتا پرساد، سندرلال اور کنورسین نے چاندنی دیوی کے گھرمیں گھس کر لاٹھی ڈنڈوں سے مارپیٹ اور گالی گلوج کرنا شروع کردیا۔ الزام ہے کہ ان لوگوں نے چاندنی دیوی کے کپڑے پھاڑ دیئے اور گھر میں ہی اس کو نیم برہنہ کردیا، جس کا وہاں پر کسی نے ویڈیو بھی بنا لیا اور پھرسوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ متاثرہ اس بات کو لے کر جب نیوریا پولیس اسٹیشن پہنچی تو وہاں پراس کو بھگا دیا گیا۔ مظلوم چاندنی دیوی کیا کرتی، تھک ہارکراپنے گھروالوں کے ساتھ ایس پی آفس پہنچی، جہاں اس نے اپنے ساتھ ہوئے ظلم کے لئے انصاف کی آواز لگائی۔
ایس پی نے کہا- انصاف ملے گا
اس پورے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پیلی بھیت کے ایس پی اتل شرما نے متاثرہ کو انصاف دلانے کی بات کہی ہے۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے سی او صدر کو اس پورے معاملے کی جانچ سونپ دی گئی ہے۔ حالانکہ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ایس پی کی یقین دہانی کے بعد متاثرہ خاتون کو کب اورکتنا جلدی انصاف ملتا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…