Women’s T20 WC 2024 Pakistan: ویمنس ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس میں پاکستان کا پہلا میچ سری لنکا سے ہے۔ اس درمیان ایک حیران کرنے والی خبرسامنے آئی ہے۔ پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کوگزشتہ چارماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ وہ بغیرتنخواہ کے ہی کھیل رہی ہیں۔ کھلاڑیوں کو جون 2024 سے ابھی تک بورڈ نے تنخواہ نہیں دی ہے۔ اس پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے جواب بھی دیا ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ اس پرابھی کام کیا جا رہا ہے۔
کرک بزکی ایک خبرکے مطابق، پاکستان کی خواتین کھلاڑی بغیرتنخواہ کے ہی ٹی-20 ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کا معاہدہ اگست 2023 سے چل رہا ہے۔ یہ جون 2025 تک چلے گا، لیکن جون 2024 سے ابھی تک تنخواہ نہیں ملی ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ تنخواہ سے متعلق کام چل رہا ہے، جتنا جلدی ہوگا، اتنا جلدی تنخواہ دے دی جائے گی۔
پاکستانی کھلاڑیوں کوٹریننگ کیمپ کے دوران اگرکھانا اوررہنے کا انتظام کیا جاتا ہے توانہیں ڈیلی الاونس نہیں ملتا ہے۔ انہیں ملتان میں ٹریننگ کے دوران یہ نہیں ملا۔ تاہم سپورٹ اسٹاف کوڈیلی الاؤنس ضروردیا گیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مرد کھلاڑیوں کی تنخواہ بھی گزشتہ چارماہ سے نہیں آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا کا چوتھا سب سے امیربورڈ ہے۔ تاہم پاکستانی خاتون کھلاڑیوں کواس وقت فل ممبران کے نیشن میں سب سے کم تنخواہ مل رہی ہے۔ وہیں، ہندوستان، انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کی خاتون کھلاڑیوں کومرد کھلاڑیوں کی طرح ہی میچ فیس دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ ویمنس ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا آغازہوچکا ہے۔ اس میں پاکستان کا پہلا میچ سری لنکا سے ہے۔ یہ مقابلہ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کا ہندوستان سے 6 اکتوبرکوسامنا ہوگا۔ یہ مقابلہ دبئی میں منعقد ہوگا۔ اس ٹورنا منٹ کا فائنل میچ 20 اکتوبر2024 کوکھیلا جائے گا۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…