اسپورٹس

Virat Kohli And Rohit Sharma Next ODI Series: آسٹریلیا کے بعد بھارت اگلی ون ڈے سیریز کس کے ساتھ کھیلے گا؟ جانئے کیا وراٹ -روہت کو ایک ساتھ دیکھنے کا ملے گا موقع ؟

ہندوستانی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کر رہی ہے۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین میں سے دو ون ڈے کھیلے ہیں اور ٹیم انڈیا نے دونوں میں شکست کھائی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی روہت شرما اور وراٹ کوہلی تقریباً سات ماہ بعد ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔ وراٹ کوہلی  اور روہت  شرمانے ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور اب وہ صرف ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے دورے کے بعد ٹیم انڈیا کی اگلی ون ڈے سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگی۔

ٹیم انڈیا کی اگلی ون ڈے سیریز

ہندوستان کے آسٹریلیا کے دورے کے دوران ون ڈے سیریز میں ابھی ایک اور میچ باقی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے ہفتہ 25 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی T20I سیریز بھی کھیلے گی، جو 29 اکتوبر سے 8 نومبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے بعد جنوبی افریقہ اپنے دورہ بھارت کا آغاز کرے گا۔ اس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

وراٹ کوہلی  اور روہت شرما کی اگلی سیریز

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 نومبر سے ہو گا۔ پہلا ون ڈے 30 نومبر، دوسرا 3 دسمبر اور تیسرا 6 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس سیریز میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے کھیلنے کی امید ہے، کیونکہ یہ ہندوستان کی ہوم سیریز ہے۔

روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا آسٹریلیا سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں نظر آنے کی توقع ہے۔ روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں صرف آٹھ رنز بنائے تھے ،لیکن ہٹ مین نے دوسرے ون ڈے میں 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے باوجود ٹیم انڈیا دوسرے میچ میں بھی ہار گئی۔ اس دوران وراٹ کوہلی نے اس سیریز میں اب تک کھیلے گئے دو میچوں میں کوئی رن نہیں بنایا ہے۔ وہ دونوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago