اسپورٹس

Pakistan Richest Cricketer: کون ہے پاکستان کی سب سے امیر خاتون کرکٹر؟ کتنی جائیداد کی ہیں مالکن، جان کر رہ جائیں گے حیران

Pakistan Richest Female Cricketer Sana Mir: سابق کرکٹر ثنا میر پاکستان کی سب سے امیر خاتون کرکٹر ہیں۔ ثنا میر نے پاکستانی ٹیم کے لئے تقریباً 15 سال کپتانی کی ہے۔ ویمنس کرکٹ میں اس پاکستانی کھلاڑی کا کافی نام ہے۔ ثنا میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے سال 2020 میں ریٹائرمنٹ لے لیا۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ثنا میر کمینٹیٹر اور ریپرنسٹر کا رول نبھا رہی ہیں۔ پاکستان کے لئے اتنے سال کھیلتے کھیلتے ثنا میر پاکستان کی سب سے امیر خاتون کھلاڑی بن چکی ہیں۔

کتنی جائیداد کی مالکن ہیں ثنا میر؟

پاکستان کی سابق کرکٹر ثنا میر آئی سی سی ویمنس ٹی-20 ورلڈ کپ کوالیفائرس 2024 میں اس ٹورنا منٹ کی برانڈ ایمبیسڈر بھی بنائی گئی تھیں۔ ورلڈ کرکٹ میں بھی ثنا میر کا کافی نام ہے۔ ثنا میر 1.2 ملین ڈالر کی مالکن ہیں۔ ہندوستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً 10.65 کروڑ روپئے ہے۔ وہیں پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 33.71 کروڑ پاکستانی روپیہ ہے۔

ثنا میر کا کرکٹنگ کیریئر

پاکستان کی سابق کرکٹرثنا میرآئی سی سی ویمنس ٹی-20 ورلڈ کپ کوالیفائرس 2024 میں اس ٹورنا منٹ کی برانڈ ایمبیسڈر بھی بنائی گئی تھیں۔ اپنے ونڈے کیریئرمیں پاکستان کی کھلاڑی نے 120 میچ کھیلے ہیں، جس میں ثنا میر نے 151 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ پاکستان کی سابق کھلاڑی ثنا میر نے ٹی-20 انٹرنیشنل کیریئر کی شروعات مئی 2009 میں کی تھی۔ وہیں، اکتوبر 2019 میں ثنا میر نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ ثنا میر اپنے ٹی-20 کیریئر میں 106 میچوں میں 89 وکٹ حاصل کرچکی ہیں۔ ثنا میر نے ونڈے میں 120 میچوں کی 110 اننگوں میں 17.91 کی اوسط سے 1,630  رن بنائے ہیں۔ وہیں 106 ٹی-20 میچوں کی 81 اننگوں میں 802 رن بنائے ہیں۔ ثنا میر نے اپنے بلے بازی کیریئر میں تین نصف سنچریاں لگائی ہیں۔

تنازعہ کا شکاربھی رہی ہیں ثنا میر

حال ہی میں ختم ہونے والے مردوں کے ایشیا کپ 2025 سے متعلق بحث بمشکل ختم ہوئی ہے اورپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش خواتین کے میچ کے دوران سابق پاکستانی خواتین کپتان ثنا میرکے آن ایئر بیان نے ایک نئے تنازعہ کوجنم دے دیا تھا۔ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران نتالیہ پرویزنے کمنٹری باکس سے بتایا کہ کرکٹرنتالیہ پرویزکا تعلق آزاد کشمیرسے ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ثنا میرجس آزاد کشمیرکا ذکرکررہی ہیں، وہ ایک متنازعہ مسئلہ ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) کوپڑوسی ملک میں آزاد کشمیرکے نام سے جانا جاتا ہے، جبکہ ہندوستان میں اس حصے کوپاک مقبوضہ کشمیرکہا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

13 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

39 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago