اسپورٹس

IND vs ENG: رویندرا جڈیجہ نے سرفراز خان کے ساتھ کیوں کی ایسی غلطی ،یہ بھی گیم کا حصہ ہے، ایسا ہوتا ہے ؟

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ راجکوٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں اسٹار نوجوان بلے باز سرفراز خان نے بھارت کی جانب سے دھوم مچاتے ہوئے ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 62 رنز کی تیز نصف سنچری بنائی ۔ قابل ذکربات یہ  ہے کہ  اس میچ میں سرفرازکی قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور رویندرا جڈیجہ کی غلط کال کی وجہ سے رن آؤٹ ہوگئے۔ سرفراز کے اس رن آؤٹ کا مسلسل چرچا ہو رہا ہے۔ اب اس معاملے پر سابق بھارتی اسپن بولر انیل کمبلے نے اپنا بیان دیتے ہوئے بتایا کہ رویندرا جڈیجہ نے یہ غلطی کیسے کی۔

رویندرا جڈیجہ نے اتنی بڑی غلطی کیسے کی؟

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار اسپن بولر انیل کمبلے نے سرفراز خان  کے رن آؤٹ ہونے پر بات کرتے ہوئے جیو سنیما پر کہا کہ ‘سرفراز اور رویندرا جڈیجہ کی شراکت میں سرفراز کا ہی دبدبہ  تھا۔ اس وقت رویندرا جڈیجہ ایک گھیرے آگئے تھے اور آسانی سے رنز نہیں بنا پارہےتھے ۔ ایسی صورتحال میں بعض اوقات ایسی ذہنیت پیدا ہو جاتی ہے جہاں آپ فیصلے لینے میں واضح نہیں ہوتے۔ میرے مطابق یہی وجہ تھی کہ رویندرا جڈیجہ سے کال کرنے میں غلطی ہوئی تھی۔

رویندرا جڈیجہ نے غلطی پر معافی مانگ لی تھی

راجکوٹ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد رویندرا جڈیجہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری کے ذریعے سرفراز خان سے رن آؤٹ ہونے پر معافی مانگ لی تھی ۔ رویندرا جڈیجہ نے اسٹوری میں لکھا تھا کہ وہ سرفراز خان کے لیے بہت برا محسوس کر رہے تھے۔ یہ میری غلط کال تھی۔ تم نے شاندار کھیلا۔رویندرا جڈیجہ اس میچ میں 110 رنز بنانے کے بعد بھی کریز پر موجود ہیں۔

سرفراز خان نے بھی پہلے دن کے کھیل کے بعد رن آؤٹ ہونے پر بیان دیا اور کہا کہ رویندرا جڈیجہ نے مجھے بتایا کہ تھوڑی سی غلط فہمی ہوئی ہے۔ جس پر میں نے جواب دیا کہ نہیں یہ بھی گیم کا حصہ ہے، ایسا ہوتا ہے۔ اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 minute ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

38 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

50 minutes ago