اسپورٹس

Captain Shubman Gill praises Virat Kohli: ’’جو وراٹ کرتے ہیں، اسے دہرانا آسان نہیں…‘‘، کپتان شبمن گل نے کی کنگ کوہلی کی تعریف

وڈودرا: وراٹ کوہلی نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی کپتان شبمن گل نے کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جو وہ کرتے ہیں، اسے دہرانا ہر آسان نہیں ہے۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ بی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ٹیم انڈیا نے مہمان ٹیم کو 300/8 کے اسکور پر روکنے کے بعد ایک اوور باقی رہتے ہوئے ہدف حاصل کر لیا۔

رنز کے تعاقب میں شبمن گل نے ابتدا میں محتاط انداز اپنایا۔ حالانکہ، بعد میں انہوں نے 71 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ کے بعد کپتان نے کہا، ’’رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم کے لیے اپنا حصہ ڈالنا واقعی بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ ایک کھلاڑی کے طور پر آپ کو موجودہ حالات کی ضرورت کو سمجھنا ہوتا ہے، اور میں بھی یہی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔”

کوہلی نے 91 گیندوں پر 9 باؤنڈریز لگا کر بنائے 93 رنز

وراٹ کوہلی بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے۔ انہوں نے 91 گیندوں پر 9 باؤنڈریز کی مدد سے 93 رنز اسکور کیے۔ کوہلی کی ستائش کرتے ہوئے گل نے کہا، ’’اس وقت کوہلی بیٹنگ کو بہت آسان بنا رہے ہیں۔ ان پچز پر اوپن کرنا مشکل ہوتا ہے، اور جو کوہلی کرتے ہیں اسے دہرانا آسان نہیں۔ امید ہے کہ وہ اسی طرح رنز بناتے رہیں گے۔”

آنے والے میچوں کی پلیئنگ الیون میں ہو سکتی ہے تبدیلی

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ کپتان گل نے واضح کیا کہ آنے والے میچوں کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ انہوں نے کہا، “اگر ٹیم میں روٹیشن کی بات کریں تو پچھلی سیریز میں ارشدیپ نے اچھا مظاہرہ کیا تھا اور سراج اس سیریز کا حصہ نہیں تھے۔ آنے والے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم سب کو مواقع دینا چاہتے ہیں، خاص طور پر جب آگے زیادہ ون ڈے میچز نہیں ہیں۔”

دنیا کی نمبر ایک ٹیم کو آخری اوور تک دی ٹکر: بریسویل

دوسری جانب میچ میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا، ’’ہم اپنی کوشش پر فخر کر سکتے ہیں۔ ہم نے دنیا کی نمبر ایک ٹیم کو آخری اوور تک ٹکر اور ان پر دباؤ بنایا۔ یقیناً کچھ پہلو ایسے ہیں جنہیں ہم بہتر بنانا چاہیں گے۔ اگر ہم 20 یا 30 رنز مزید بنا لیتے، یعنی 320 یا 330 کے قریب پہنچ جاتے، تو میچ کا نتیجہ بالکل مختلف ہو سکتا تھا۔ ہمارے بلے بازوں نے کافی تجربہ اور صبر کا مظاہرہ کیا، اور مچل طویل عرصے سے شاندار فارم میں ہیں۔”

بھارت میں فلڈ لائٹس کے نیچے کھیلنا آسان نہیں: بریسویل

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم اکثر میچ کا رخ بدلنے والے لمحات پر بات کرتے ہیں۔ اگرچہ آج ہم نے کئی چیزیں درست کیں، لیکن ایک یا دو ایسے مواقع تھے جن پر ہم دوبارہ غور کریں گے۔ بھارت میں فلڈ لائٹس کے نیچے کھیلنا کبھی آسان نہیں ہوتا، مگر ہم نے اپنے لیے بہت بلند معیار مقرر کیے ہیں اور ہم انہیں حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Pandit Deendayal Upadhyaya: ’انتودیہ اور ایکاتم مانوواد…‘ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا کہا؟

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت…

5 minutes ago

Deendayal Upadhyaya Jayanti: دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام، کہا- ’انتودیہ ہی قوم کی تعمیر کی بنیاد ہے‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا، کہا-…

27 minutes ago

US Navy Uses Laser Weapons: گیمنگ کنٹرولر سے تباہ ہوں گے ایرانی ڈرون! آبنائے ہرمز میں امریکہ نے تعینات کیے ’غیر مرئی‘ لیزر ہتھیار

امریکی فوج ہائی انرجی لیزر ٹیکنالوجی کو حقیقی آپریشنز میں استعمال کر رہی ہے، ڈرونز…

37 minutes ago

Accidents on the Yamuna Expressway: آخر یمنا ایکسپریس وے کو حادثات کا ہائی وے کیوں کہا جاتا ہے؟

یمنا ایکسپریس وے پر مسلسل پیش آ رہے حادثات نے بڑھائی تشویش، گریٹر نوئیڈا میں…

1 hour ago