اسپورٹس

Sehwag-Akhtar Arabic Look: ویریندر سہواگ کے عرب لُک پر گھمسان، سوشل میڈیا پر چھڑ گئی بحث، یہاں جانئے پورا معاملہ

Virender Sehwag and Shoaib Akhtar Arabic Look: ٹیم انڈیا کے سابق اسٹار بلے باز اپنی حاضرجوابی کے لئے جانے جاتے ہیں، لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے وہ ہندوستانی تہذیب وثقافت اورکی زبردست پیروی کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پروہ اسی طرح کا ڈبیٹ کرتے رہتے ہیں، لیکن ہفتہ کو ان کے ایک لُک نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ دراصل، ویریندرسہواگ کی ایک تصویرتیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ عربی لُک میں نظرآرہے ہیں۔

آئی ایل ٹی-20 فائنل کے لئے دبئی پہنچے سہواگ

ویریندرسہواگ آئی ایل ٹی-20 فائنل کے لئے دبئی پہنچے۔ انہوں نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات اور دبئی کیپٹل کے درمیان ہوئے مقابلے میں کمنٹری کی۔ اس دوران ان کے ساتھ پاکستان کے سابق اسٹار گیند باز شعیب اختر بھی نظرآئے۔ دونوں کھلاڑی عربین لُک میں نظرآئے۔ انہوں نے اسلامی ممالک میں  بے حد مقبول’جبہ’ پہن رکھا تھا، جسے منتظمین نے میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پہنایا تھا۔

شعیب اختراس انداز سے کافی خوش نظرآئے۔ انہوں نے ایکس پرلکھا- یا حبیبی! ILT20 فائنل کے لئے عرب فلیور میں تیار…۔

سوشل میڈیا پر چھڑگئی بحث

حالانکہ سوشل میڈیا پر سہواگ کے لُک پر بحث چھڑگئی۔ ایک یوزرس (صارف) نے لکھا- سہواگ چاہتے تھے کہ انڈیا کا نام بدل کر ’بھارت‘ کردیا جائے۔ آج وہ عرب پوشاک پہن رہے ہیں۔

 

پاکستانی کرکٹروں کے ساتھ کمنٹری!

وہیں، ایک یوزر نے لکھا- پاکھنڈ اجاگر! ویریندر سہواگ ہندوستان کو راشٹرواد اور حب الوطنی کے بارے میں لیکچر دیتے ہیں اوروہ یواے ای میں پاکستانی کرکٹرشعیب اخترکے ساتھ کمنٹری کا لطف لے رہے ہیں۔

 

وہیں ایک یوزرنے لکھا- سہواگ جی، عرب پوشاک پہنے کسی پاکستانی کھلاڑی کے بغل میں کھڑا ہونا کیسا لگتا ہے؟ آپ ہندوستانی پوشاک پہن کراپنے راشٹرواد کا مظاہرہ کرسکتے تھے۔

 

سہواگ اور شعیب اخترایک دوسرے کو کرتے رہے ہیں ٹرول

حالانکہ کچھ یوزرس نے اسے بے وجہ کا معاملہ بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک پوشاک ہے، جس سے کسی کوکوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ آپ کو بتادیں کہ ویریندرسہواگ اورشعیب اخترایک وقت کرکٹ کی دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی تھے۔ میدان پردونوں کی دشمنی اوراس کے باہردوستی کسی سے چھپی نہیں ہے۔ حالانکہ کئی مواقع پروہ ایک دوسرے کو ٹرول بھی کرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ بہرحال، اس بحث سے الگ میچ کی بات کریں تو فائنل میں دلچسپی بھرپور رہی۔

متحدہ عرب امارات کے بلے بازوں نے مچایا قہر

متحدہ عرب امارات کے بلے بازوں نے اس فائنل مقابلے میں جم کردھمال مچایا۔ انہوں نے 20 اوور میں 3 وکٹ گنواکر 208 رن بنائے۔ محمد وسیم نے 43، کسل پریرا نے 38، آندرے فلیچر نے 53، نکولس پورن نے 57 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ وہیں کیرون پولارڈ نے 9 رن بنائے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

42 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago