اسپورٹس

Virat Kohli’s century: وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری، روہت اور کے ایل راہل کی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو دیا 350 رنز کا بڑا ہدف

رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 350 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن جیسوال صرف 18 رنز بنا کر چوتھے اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے وکٹ کیلئے 136 رنز کی شاندار شراکت

ابتدائی جھٹکے کے بعد روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ دونوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لیے 136 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ روہت شرما نے 51 گیندوں پر 57 رنز بنائے، جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ اس دوران وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بلے باز بھی بن گئے۔

’’کنگ کوہلی‘‘ کا راج — 135 رنز کی یادگار اننگز

روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کو دو تیز جھٹکے لگے، لیکن وراٹ کوہلی کریز پر ڈٹے رہے۔ انہوں نے کے ایل راہل کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 76 رنز جوڑے۔ وراٹ کوہلی نے 102 گیندوں پر 52ویں ون ڈے سنچری مکمل کی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف یہ ان کی چھٹی سنچری تھی۔ وہ 120 گیندوں پر 7 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

راہل، جڈیجہ نے آخری اوورز میں رفتار بڑھائی

کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد کے ایل راہل اور رویندر جڈیجہ نے رفتار میں تیزی لائی۔ دونوں نے چھٹے وکٹ کے لیے صرف 36 گیندوں پر 65 رنز جوڑے۔ کے ایل راہل نے 56 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے، جبکہ جدیجہ نے 20 گیندوں پر 32 رنز بناتے ہوئے بھارت کو 50 اوور میں 8 وکٹ پر 349 تک پہنچایا۔

جنوبی افریقہ کی بولنگ کارکردگی

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن، ناندرے برگر، کاربن بوش، اوٹنیل بارٹمین نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ آخری خبریں لکھے جانے تک جنوبی افریقہ کی ٹیم 350 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 8 اوورس میں تین وکٹ پر 43 رن بنا کر مشکلوں میں گھری ہوئی نظر آرہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

22 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

57 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago