قومی

Shubhkamnayeh Launch: بھارت منڈپم میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی موجودگی میں ’’شبھ کامنائیں‘‘ کی شاندار لانچنگ، دیکھیں پروگرام کی تصویریں

راجدھانی دلی کے بھارت منڈپم کمپلیکس میں نئی نسل کے لوگوں کےلیے تحفہ دینے والی (Gifting Revolution) اور پھولوں کی کمپنی ’’شبھ کامنائیں‘‘ کا عظیم الشان آغاز۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اُپیندر رائے، بزنس ورلڈ کے چیئرمین انوراگ بترا، معروف کاروباری پرویش جین اور یوٹیوب انفلوئنسر رجنی چٹوری سمیت کئی معززین موجود تھے۔

تقریب کا آغازروایت کے مطابق شع روشن کرکے کیا گیا۔ ’’شبھ کامنائیں‘‘کی لانچنگ کے دوران، بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے، انوراگ بترا، اور برانڈ کی شریک بانی چنچل پٹواری اور پریرنا جین پٹواری، نے مل کر شمع روشن کی۔اسٹیج پر پھولوں کی شاندار سجاوٹ اور ’’Building Relationships‘‘کے پیغام نے پورے ماحول کو جذباتی اور پرجوش بنائے رکھا۔

سال بھر کی گفٹنگ اب صرف ایک کلک دور

’’شبھ کامنائیں‘‘ نام سے اس منفرد پلیٹ فارم کو مینٹور منوج پٹواری، شریک بانی چنچل پٹواری اور کیریٹیوہیڈپریرنا جین پٹواری نے مل کر تیار کیا ہے۔ اس کا تصور بالکل نیا ہے:

* سال کے شروع میں اپنے تمام خاص لوگوں کی سالگرہ، شادی کی سالگرہ، پرموشنز وغیرہ کی لسٹ ڈال دیں۔

* آپ اپنے بجٹ اور ترجیحات کی بنیاد پر تحائف اور گلدستے پہلے سے منتخب کرلیں۔

* درست تاریخ پر’’شبھ کامنائیں‘‘ خود بخود آپ کو یاد دلائے گا اور انہیں ڈلیورڈ کردے گا۔

* کوئی پرسنلائزیشن کی دقت نہیں ہے، ہر تحفہ بے حد خوبصورت اور سوچ سمجھ کر منتخب کیا جاتا ہے۔

* کمپنی کا وژن اگلے چند سالوں میں ہندوستان کا سب سے بھروسہ مند اور پریمیم تحفہ دینے والا برانڈ بننا ہے۔

اے آئی سے انسانی روح تک: سی ایم ڈی اپیندر رائے

تقریب میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کا خطاب موضوع بحث رہا۔ اس موقع پر انہوں نے انسانی تہذیب کے نو ادوار کا ذکرکرتے ہوئے کہا:

’’پہلا دور وہ تھا جب انسان اپنے دو پیروں پر کھڑا ہوا، دوسرا جب وہ طاقتور ہوا، تیسرا دور گاؤں کا، چوتھا شہر، پانچواں بادشاہت، چھٹا جمہوریت، ساتواں صنعت، آٹھواں اسٹارٹ اپ اور نواں دور AI کا۔‘‘

انہوں نے نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ہم نے اس دور کے ساتھ نہ چلے تو بہت پیچھے چھوٹ جائیں گے۔ نئی نسل کو دس جگہ بھٹکنا نہیں پڑتا۔ لیکن اے آئی کے بھی آگے کچھ اور آئے گا۔پھر سوال اٹھے گا، انسان کی ضرورت کیا بچے گی؟‘‘

سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے پھر اورگہری بات کہی:

’’میرا ماننا ہے کہ مشین کبھی انسان کی جگہ نہیں لے سکتی۔ خدا نے جب انسان کو بنایا تو ڈر گیا کہ یہ میرا تخت چھین لے گا۔ صلاحکار نے کہا-اس کی روح میں چھپ جاؤ۔ وہاں بھی ڈھونڈھ لے تو اسے مل جاؤ۔ یہی انسان کی طاقت ہے۔‘‘

آخر میں سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’میں ہمیشہ یوم پیدائش اور سالگرہ بھول ہی جاتا ہوں۔ اب ’’شبھ کامنائیں‘‘ یاد دلا دے گا۔ یہ ایک بہترین سہولت ہے۔‘‘

انفلوئنسرز کا اعزاز اور مستقبل کی جھلک

پروگرام میں یوٹیوب انفلوئنسر رجنی چٹوری اور کئی دوسرے تخلیق کاروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اسٹیج پر موجود سبھی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ’’شبھ کامنائیں‘‘ آنے والے وقت میں تحفے تحائف دینے کا طریقہ بدل دے گا۔

صرف برانڈ کا لانچ نہیں – نیا بھارت، نئی سوچ

30 نومبر 2025 کا یہ لانچ، صرف ایک برانڈ کا لانچ نہیں تھا – یہ اُس نئے بھارت کی جھلک تھی جو روایت اور ٹیکنالوجی کو خوبصورتی کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔ جہاں شمع جل رہی ہے، پھول بچھے ہیں اور اے آئی بھی انسانی جذبات کی خدمت کر رہا ہے۔

تصویروں میں’’شبھ کامنائیں‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

7 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

7 hours ago