ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلے جا رہے پہلے ونڈے میں فینس کی نظریں وراٹ کوہلی اورروہت شرما پرتھیں۔ فینس کوامید تھی کہ دونوں عظیم بلے بازبڑی اننگ کھیلیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ دونوں ہی کھلاڑیوں کا بلّا خاموش دکھائی دیا۔ فینس وراٹ کوہلی اورروہت شرما کو دیکھنے کے لئے کافی زیادہ پُرجوش تھے، لیکن دونوں کے بلّے سے رن نہیں نکل سکے۔
روہت شرما 21 گیندوں میں صرف 11 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ اس دوران ان کے بلّے سے ایک چوکا نکلا۔ نمبر-3 پراترے وراٹ کوہلی 6 گیندوں میں صرف 5 رن ہی بناسکے۔ کوہلی کے بلّے سے بھی ایک چوکا نکل سکا۔ واضح رہے کہ ٹیم انڈیا رنوں کا تعاقب کرنے کے لئے میدان پرہے۔ انگلینڈ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 47.5 اوورمیں 258 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی تھی۔
فینس امید کررہے تھے کہ وراٹ کوہلی یا روہت شرما رنوں کا پیچھا کرنے میں ناٹ آوٹ رہتے ہوئے ٹیم کوجیت دلائیں گے۔ روہت شرما اس سے پہلے جون میں افغانستان کے خلاف ونڈے سیریزمیں کھیلتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔ وہیں، وراٹ کوہلی سال کی شروعات یعنی جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے میچ میں نظرآئے تھے۔
انگلینڈ نے اس طرح بنائے 258 رن
ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کے لئے اتری انگلینڈ کی ٹیم کافی ڈرامائی دیکھنے کوملی۔ پہلے 61 رنوں پرٹیم نے ایک بھی وکٹ نہیں گنوایا۔ اس کے بعد 107 رنوں پرٹیم کے 6 بلے باز آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد لگا کہ اب ٹیم کے لئے شاید 150 رنوں کا اعدادوشمارپارکرنا بھی مشکل ہوگا، لیکن لیام ڈاسن اورجوروٹ نے ساتویں وکٹ کے لئے 121 (134 گیند) رنوں کی شراکت داری کرکے ٹیم کوباعزت اسکورتک پہنچایا۔ ٹیم نے ساتواں وکٹ 228 رن پرگنوایا۔ اس کے بعد 258 رنوں پرپوری ٹیم سمٹ گئی۔ اس دوران ہندوستان کے لئے اکشرپٹیل نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ پرسدھ کرشنا اورگرنوربراڑنے 2-2 وکٹ اپنے نام کئے۔ باقی شیوم دوبے اورجسپریت بمراہ نے 1-1 وکٹ حاصل کئے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…
’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…
پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…
اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…
’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…
کنّوا کے قریب تین بلڈوزر کھڑے کرکے اکھلیش یادو کے رتھ پر کی گئی پھولوں…