اسپورٹس

U19 World Cup 2024: سپر 6 کے پہلے میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو دی شکست، مشیر خان نے کھیلی شاندار 131 رنوں کی اننگ

U19 World Cup 2024: ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ لیگ مرحلے میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد ہندوستانی انڈر 19 ٹیم نے سپر 6 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 214 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔ اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 295 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیمی فائنل کے لیے اپنا دعویٰ مضبوط کر لیا ہے۔ اب سپر 6 کا دوسرا میچ نیپال کے خلاف 2 فروری کو کھیلا جائے گا۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کو دی شکست

مشیر خان بھارتی انڈر 19 ٹیم کی جیت کے ہیرو رہے۔ انہوں نے 126 گیندوں پر 131 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی مشیر نے 3.1 اوور کرائے جس میں انہیں دو کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ وہ 325 رنز بنا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک دو سنچریاں بنا چکے ہیں۔ وہ شیکھر دھون کے بعد دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں جنہوں نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے ایک ہی سیزن میں دو یا زیادہ سنچریاں بنائیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مشیر خان سرفراز خان کے چھوٹے بھائی ہیں، جنہیں پیر کے روز پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔

بیٹنگ کے بعد گیندبازی میں بھی کمال

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے۔ مشیر خان شاندار 131 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اوپنر بلے باز آدرش سنگھ نے بھی 52 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ جبکہ کپتان ادے سہارن 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بھارتی باؤلرز نے ایسی شاندار کارکردگی دکھائی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 100 رنز کا ہندسہ بھی نہ چھو سکی اور پوری ٹیم 81 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان کے لیے راج لمبانی پہلے ہی اوور میں 0 کے اسکور پر دو وکٹیں لے چکے تھے۔

کیوی ٹیم بھارتی باؤلرز کے سامنے ہوئی ڈھیر

اس کے بعد سومیا پانڈے نے اپنا جادو دکھایا اور 10 اوورز میں 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے دو اوور میڈن بھی کروائے ۔ بھارت کی جانب سے سومیا پانڈے نے 4، راج لمبانی اور مشیر خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ نمن تیواری اور ارشین کلکرنی کو ایک ایک کامیابی ملی۔ اس طرح ہندوستان نے سپر 6 کا پہلا میچ جیت کر ٹاپ پر قبضہ کرلیا ہے۔ لیگ مرحلے میں 4 پوائنٹس جوڑ کر بھارت کے اب 6 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ ہندوستان کا اگلا میچ نیپال کے خلاف کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف انڈیا کا پلیئنگ الیون

آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، مشیر خان، ادے سہارن (کپتان)، پریانشو مولیا، سچن داس، ارویلی اونیش (وکٹ کیپر)، مروگن ابھیشیک، نمن تیواری، راج لمبانی، سومیا پانڈے۔

بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ ٹیم کی پلیئنگ الیون

جیمز نیلسن، ٹام جونز، اسنیتھ ریڈی، لچلن اسٹیک پول، آسکر جیکسن (کپتان)، اولیور تیوتیا، جیک کمنگ، الیکس تھامسن (وکٹ)، ایوالڈ شراڈر، ریان سورگاس، میسن کلارک۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

5 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

6 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

6 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

6 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

6 hours ago