اسپورٹس

Sourav Ganguly Car Accident: سورو گنگولی کی کار حادثے کاشکار، درگا پور ایکسپریس وے پر پیش آیا حادثہ، جانیں کیسی ہے ‘دادا’ کی حالت

سابق بھارتی کرکٹر سورو گنگولی جمعرات 20 فروری کو سڑک حادثے میں بال بال بال بچ گئے۔ درگاپور ایکسپریس وے پر ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  سابق کرکٹر کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

سورو گنگولی ایک پروگرام میں شرکت کے لیے بردوان جارہے تھے۔ درگاپور ایکسپریس وے پر دنتن پور کے قریب اچانک ان کے قافلے کے سامنے ایک ٹرک آ گیا۔ ان کے ڈرائیور کو اچانک بریک لگانی پڑی۔ پیچھے کاروں نے بھی ایسا ہی کیا، لیکن اس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ان میں سے ایک گاڑی سورو گنگولی کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں سورو گنگولی اور ان کے قافلے میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ،لیکن انہیں تقریباً 10 منٹ تک سڑک پر رکنا پڑا۔ درحقیقت ان کے قافلے میں شامل دو گاڑیوں کو تھوڑا سا نقصان پہنچا۔ جائے حادثہ پر کچھ دیر ٹھہرنے کے بعد وہ اپنے طے شدہ پروگرام پر روانہ ہوگئے۔ انہوں نے بردوان یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں 18 ہزار سے زائد رنز

سورو گنگولی کا شمار ہندوستان کے سب سے جارحانہ کپتانوں میں کیا جاتا ہے۔ ان کی کپتانی میں ہی ہندوستان نے بیرون ملک زیادہ میچ جیتنا شروع کئے۔ انہوں نے کئی تاریخی میچوں میں ٹیم انڈیا کو فتح دلائی۔ سورو گنگولی کے ون ڈے کرکٹ میں 11363 رنز ہیں۔ ون ڈے میں ان کے نام 22 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاں ہیں۔ اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کے پاس سات ہزار سے زائد رنز ہیں۔

گنگولی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے سال 2002 میں چیمپئنز ٹرافی کا خطاب جیتا تھا۔ وہ ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ 2003 کے فائنل تک بھی لے گئے۔ وہ BCSAI کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Test of Leadership: اقتدار، سوال اور قیادت کی آزمائش

بھارتی جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ ہر شہری کو سوال پوچھنے…

53 minutes ago