نئی دہلی: ٹرائی سیریز کے پانچویں میچ میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نمیبیا کی جانب سے دیے گئے 157 رنز کے ہدف کو زمبابوے نے 18.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انوسنٹ کائیا کی جارحانہ اننگز زمبابوے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ رہی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری زمبابوے کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ بین کرن صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ برائن بینیٹ نے 17 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ اس کے بعد کپتان سکندر رضا نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ تاہم انوسنٹ کائیا نے شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑ دیا۔ انہوں نے صرف 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ آخر میں تادیواناشے مارومانی نے 12 گیندوں پر ناقابل شکست 13 رنز بنائے، جبکہ ریان برل نے چوکا اور چھکا لگا کر زمبابوے کو فتح دلا دی۔
ایرسمس کی شاندار اننگز رائیگاں گئی
اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے اتری نمیبیا کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ جین فری لنک 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ لارین اسٹین کیمپ نے 14 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز جین گرین بھی صرف ایک رن بنا سکے۔ 25 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد نمیبیا مشکل میں نظر آ رہا تھا، لیکن کپتان گیرہارڈ ایرسمس اور الیگزینڈر وولکن نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 63 گیندوں پر 83 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی۔ الیگزینڈر وولکن نے 31 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔ ایرسمس نے ایک سرے کو مضبوطی سے سنبھالے رکھا اور 48 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔ ان کی شاندار اننگز کی بدولت نمیبیا نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز کا مجموعہ کھڑا کیا۔ زمبابوے کی جانب سے برَیڈ ایونز اور کنڈائی ماتیگیمو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سکندر رضا اور مزربانی نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تاہم ایرسمس کی شاندار بلے بازی کے باوجود انوسنٹ کائیا کی جارحانہ اننگز نمیبیا پر بھاری پڑی اور زمبابوے نے میچ اپنے نام کرلیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت کے دورے کے دوسرے اور آخری دن نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا…
بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبا نے تاریخی کاماکوٹیشور مندر کے فن تعمیر کو کیمرے میں…
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ایک مضمون…
ساؤتھ ایشیا سیٹلائٹ ڈائریکٹ ٹو ہوم خدمات، موسم سے متعلق معلومات، آفات کے انتظام اور…
دراصل مغربی بنگال کو انگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی…
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لنکڈ اِن پر شائع اپنے تفصیلی مضمون میں کہا…