اسپورٹس

IPL 2023: ممبئی نے کپتان روہت شرما کی یوم پیدائش پر دیا جیت کا تحفہ، 1000ویں میچ میں خوب رن برسے

Mumbai Indians vs Rajasthan Royals: ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل کے 1000ویں میچ میں راجستھان رائلس کو شکست دے کر موجودہ سیزن میں جیت کا چوکا لگایا۔ راجستھان کی طرف سے رکھے گئے 213 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ممبئی انڈینس نے 214 رن بنائے۔ ممبئی نے 6 وکٹ سے یہ میچ اپنے نام کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے آخری اوور میں چوکوں اور چھکوں کی برسات کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یادگار جیت دلا دی۔ ٹم ڈیوڈ نے آخری اوور میں مسلسل 3 چھکے لگاکر ٹیم کو شاندار جیت دلائی۔ ڈیوڈ 14 گیندوں پر 45 رن بناکرناٹ آؤٹ لوٹے۔ اس میچ میں کل 426 رن بنے۔

 راجستھان کے 213 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ممبئی انڈینس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ممبئی نے 14 کے اسکور پر کپتان روہت شرما کا وکٹ گنوا دیا۔ روہت شرما کو سندیپ شرما نے 3 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کیا۔ وکٹ کیپرایشان کشن نے کچھ اچھے شاٹ لگائے، لیکن وہ بھی 28 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ایشان کشن نے 23 گیندوں پر 28 رنوں کی اننگ کھیلی۔ کیمرن گرین 26 گیندوں پر 44 رن بناکرپویلین لوٹے۔

ممبئی انڈینس کو آخری اوور میں جیت کے لئے 17 رنوں کی ضرورت تھی۔ راجستھان کی طرف سے آخری اوور جیسن ہولڈر لے کرآئے۔ ممبئی کے ٹم ڈیوڈ نے ہولڈر کی شروعاتی 3  گیندوںپر مسلسل چھکے لگاکراپنی ٹیم کو 3 گیند باقی رہتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 214 رن بناکر جیت دلا دی۔ تلک ورما 29 رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ راجستھان کی طرف سے اشون نے 2 جبکہ بولٹ اور سندیپ شرما نے 1-1 وکٹ حاصل کئے۔

روہت شرما کا بطور کپتان 150 واں میچ

یشسوی جیسوال نے 11ویں اوور میں پیوش چاؤلہ کو چوکا لگرنصف سنچری مکمل کی۔ چاؤلہ نے دیو دت پڈکل کے طور پر دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ میچ شروع ہونے سے پہلے بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے 1000ویں میچ کے موقع پر دونوں کپتانوں روہت شرما اور سنجو سیمسن کو یادگاری مومنٹو پیش کیا۔ اس کے علاوہ راجستھان کے چیف کوچ کمار سنگاکارا اور ممبئی انڈینس کے آئیکن سچن تندولکر کو بھی یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا۔ اپریل 2013 میں ممبئی کے کپتان بنے روہت شرما کا یہ 150واں میچ تھا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

35 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

42 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

46 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

1 hour ago