اسپورٹس

IPL 2025 Final: آرسی بی  کو بڑا جھٹکا، چوٹ کی وجہ سے فائنل نہیں کھیل سکے گا یہ اسٹار کھلاڑی؟ کیا یہ وہ وراٹ کوہلی ہیں؟

آئی پی ایل 2025 اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور اب ٹائٹل میچ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور پنجاب کنگس (پی بی کے ایس)کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل 2025 فائنل یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے 18 سال کا طویل انتظار ختم کرنے کا سنہری موقع لے کر آیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فائنل سے پہلے آر سی بی کی پریشانی بڑھ گئی ہے ،کیونکہ ان کی ٹیم کا ایک اہم کھلاڑی چوٹ کی وجہ سے گزشتہ چند میچوں میں نہیں کھیل سکا ہے۔ اس کھلاڑی کے فائنل میں کھیلنے پر اب بھی شکوک و شبہات موجود ہیں۔

آج آئی پی ایل 2025 کا فائنل میچ ہے اور اس ٹائٹل ٹکراؤ سے پہلے ہی ایسا لگتا ہے، جیسے آر سی بی کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔ آر سی بی کا ایک مضبوط کھلاڑی زخمی ہے اور اس اہم  میچ میں اس کے کھلاڑی  کے کھیلنے پر سسپنس بنا ہوا ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں آسٹریلیا کے پاور ہٹر ٹم ڈیوڈ کی، جو اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے کسی بھی میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔ وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دو میچوں میں میدان سے باہر  رہے ہیں۔ ایسے میں اگر وہ فائنل نہیں کھیلتے ہیں تو یہ آر سی بی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔
ایسی فارم میں ایک بلے باز کا ٹیم کے فائنل میچ میں نہ کھیلنا یقیناً آر سی بی کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

کپتان رجت پاٹیدار نے اپنے کھیلنے کے بارے میں کیا کہا؟

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار نے ٹم ڈیوڈ کے فائنل میچ کھیلنے کے بارے میں کہا کہ ان کے پاس اس بارے میں صحیح معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘اب تک ہمیں ٹم ڈیوڈ کی صحت  کے بارے میں واضح معلومات نہیں ملی ہیں۔ ہماری میڈیکل ٹیم اور ڈاکٹر ان کے ساتھ ہیں، اور ہم آج ان کی فٹنس کے بارے میں حتمی اپ ڈیٹ حاصل کر لیں گے۔’

آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈیوڈ زبردست فارم میں ہیں اور اس سیزن میں اب تک 12 میچوں میں 187 رنز بنا چکے ہیں۔ اس دوران سب سے دلچسپ بات ان کا اسٹرائیک ریٹ ہے جو 185.14 رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے نصف سنچری بھی بنائی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

15 minutes ago

UPSC CSE Mains Results 2026: یو پی ایس سی سول سروسز مین امتحان 2026 کا نتیجہ جاری، انٹرویو کا مرحلہ جلد ہوگا شروع

یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…

42 minutes ago

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 hours ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

3 hours ago