اسپورٹس

IND vs ENG: اچھی اور ‘گریٹ’ ٹیم کے درمیان یہی فرق ہوتا ہے، اور ہم نے، — ڈرا کے بعد شُبھمن گل نے کہی یہ بات

شُبھمن گل نے تسلیم کیا کہ جب بھارت نے بغیر کسی رن کے 2 وکٹیں گنوائیں، تو شکست کا خطرہ منڈلانے لگا تھا۔ کپتان نے یہ بھی بتایا کہ کب انہیں امید ہوئی کہ اب یہ ٹیسٹ میچ ڈرا بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے رویندرا جڈیجہ اور واشنگٹن سندر کی شاندار سنچری اننگز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کارنامہ آسان نہیں تھا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد بی سی سی آئی نے پیر کو شُبھمن گل کا ایک ویڈیو انٹرویو شیئر کیا۔ اس میں گل نے کہا:”جب ہم نے صفر پر دو وکٹیں کھو دیں، تو میرے اور کے ایل راہول کے درمیان جو شراکت داری ہوئی، اُس نے ہمیں امید دلائی کہ ہم اس ٹیسٹ کو کم از کم ڈرا تک لے جا سکتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ چوتھے دن جس پوزیشن پر ہم تھے، وہاں سے ہم میچ ڈرا کروانے میں کامیاب ہوئے۔ یہ ایک بہت اطمینان بخش لمحہ تھا۔”

کپتان نے رویندرا جڈیجہ اور واشنگٹن سندر کی تعریف کی

گل نے مزید کہا:”یہ اننگز میرے لیے بہت خوشی کا باعث بنی۔ جب جڈیجہ اور واشنگٹن بیٹنگ کر رہے تھے، اُس وقت حالات بالکل بھی آسان نہیں تھے۔ گیند مسلسل حرکت کر رہی تھی، لیکن جس سکون سے دونوں نے بیٹنگ کی اور اپنی سنچریاں مکمل کیں، وہ واقعی ایک بڑی کامیابی ہے۔ 140 اوورز تک ایک جیسی توجہ اور جذبے سے کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے، اور یہی فرق ہوتا ہے ایک ‘اچھی’ اور ‘گریٹ’ ٹیم کے درمیان۔ ہم نے دکھا دیا کہ ہم کیوں ایک گریٹ ٹیم ہیں۔”

واشنگٹن سندر نے سنچری خاندان کے نام کی

واشنگٹن سندر نے کہا:”یہ اننگز میرے لیے بہت اہم ہے۔ میں نے یہ سنچری اپنے خاندان کے نام کی ہے، کیونکہ میرے کریئر میں انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔ جڈیجہ اور میں صرف گیند کو اچھے سے دیکھ کر کھیل رہے تھے، اور یہ ڈرا ہمارے پورے سیٹ اپ کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔”

آخری ٹیسٹ جیت کر بھارت کے پاس سیریز ڈرا کرنے کا موقع

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ 31 جولائی سے ‘دی اوول’ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں 1-2 سے پیچھے بھارت کو سیریز برابر کرنے کے لیے ہر حال میں یہ آخری ٹیسٹ جیتنا ہوگا، کیونکہ اگر یہ میچ بھی ڈرا ہوا تو انگلینڈ سیریز جیت جائے گا۔ انگلینڈ نے پہلا اور تیسرا ٹیسٹ جیتا تھا، جبکہ بھارت کو دوسری فتح دوسرے ٹیسٹ میں حاصل ہوئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

1 hour ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

2 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

3 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

3 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

3 hours ago