نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر متھن منہاس نے واضح کیا ہے کہ بنگلہ دیشی تیز گیندباز مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 سیزن سے ریلیز کرنے کا فیصلہ صرف آئی پی ایل تک محدود ہے۔ بھارت میں ورلڈ کپ میچز کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
منہاس نے آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “بی سی سی آئی نے مکمل غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ دیوجیت سیکیا اس بارے میں پہلے ہی میڈیا کو آگاہ کر چکے ہیں۔ یہ فیصلہ صرف آئی پی ایل سے متعلق ہے۔ ورلڈ کپ پر ابھی کوئی بحث نہیں ہوئی، جب ایسا ہوگا تو ہم معلومات شیئر کریں گے۔”
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا نے بتایا کہ تین مرتبہ کی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو حالیہ حالات کے پیش نظر، بی سی سی آئی کی ہدایت کے بعد آئی پی ایل 2026 کے لیے اپنی ٹیم سے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
کے کے آر نے 9.2 کروڑ روپے میں خریدا
کے کے آر نے آئی پی ایل نیلامی میں مستفیض الرحمان کو 9.2 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف مبینہ مظالم کے واقعات میں اضافے کے بعد، مستفیض کو ٹیم میں شامل کرنے پر کے کے آر اور اس کے مالک شاہ رخ خان کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
مستفیض IPL میں کیریئر کا کیا تھا آغاز
مستفیض الرحمان نے 2016 میں آئی پی ایل میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے ابتدائی دو سیزن سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے لیے کھیلے، اس کے بعد ایک ایک سیزن ممبئی انڈینز (ایم آئی) اور راجستھان رائلز (آر آر) کی نمائندگی کی۔
IPL میں 60 میچ کھیل چکے ہیں مستفیض
وہ آئی پی ایل 2022 اور 2023 میں دہلی کیپٹلز (ڈی سی) کی جانب سے میدان میں اترے، جبکہ آئی پی ایل 2024 میں انہوں نے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے لیے کھیلنے کے بعد آئی پی ایل 2025 میں ایک بار پھر دہلی کیپٹلز کا حصہ بنے۔ مستفیض اب تک آئی پی ایل میں 60 میچ کھیل چکے ہیں، جن میں 28.44 کی اوسط سے 65 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
بھارت اور سری لنکا میں ہوگا ٹی20 ورلڈ کپ
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ بنگلہ دیشی ٹیم 7، 9 اور 14 فروری کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ویسٹ انڈیز، اٹلی اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی، جس کے بعد 17 فروری کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں نیپال کے خلاف مقابلہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…