اسپورٹس

Hazratullah Zazai Daughter Death: اچانک 2 سالہ بیٹی نے دنیا کو کہا الوداع، اس کرکٹر کے خاندان پر ٹوٹا غم کا پہاڑ

کرکٹ کی دنیا میں چھایا ماتم، افغانستان کے کرکٹر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی اب دنیا میں نہیں رہی۔ یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو پیش آیا، ننھی بچی کی موت کی اطلاع ایک اور افغان کرکٹر کریم جنت نے دی، جو حضرت اللہ زازئی کے اچھے دوست بھی ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کی عمر صرف 2 سال تھی۔ کریم جنت نے یہ اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی جس کے بعد کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہل خانہ کے قریبی رشتہ دار تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔

افغانستان ٹیم کے فاسٹ بولر کریم جنت نے کہا کہ مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے بہت دکھ ہوا کہ میرے قریبی دوست اور حضرت اللہ زازئی میرے بھائی کی بیٹی اس جہان فانی سے رخصت ہوگئی، حضرت اللہ زازئی اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں سوچ کر میرا دل پریشان ہے، مجھے امید ہے کہ اللہ تعالی ان کو صبرعطا  فرمائے۔
حضرت اللہ زازئی کے پاس ٹی ٹوئنٹی کا بڑا ریکارڈ ہے

آپ کو بتاتے چلیں کہ حضرت اللہ زازئی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کی ٹیم میں جگہ نہیں ملی تھی۔ انہوں نے 2016 میں یو اے ای کے خلاف ایک ون ڈے میچ کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ اب تک وہ 16 ون ڈے اور 45 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں افغان ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ زازئی       ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف 62 گیندوں پر 162 رنز کی اننگز کھیلی۔

حضرت اللہ زازئی کی بات کریں تو وہ اب تک 16 ون ڈے میچز میں 361 رنز بنا چکے ہیں، دوسری جانب 45 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1160 رنز بنا چکے ہیں۔ سال 2025 میں اب تک انہوں نے افغان ٹیم کے لیے ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔ انہیں آخری بار دسمبر 2024 میں زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس میں انہوں نے 20 رنز بنائے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago