اسپورٹس

Womens T20 World Cup 2024: پاکستان کو شکست دینے کے باوجود بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں شکست دے دی ہے۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹیم انڈیا کو 58 رنز سے شکست دی تھی، لیکن ہندوستانی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف زبردست واپسی کی۔ کیا اس جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ پائے گی؟ اب بھارت کے لیے سیمی فائنل کا راستہ کتنا آسان یا مشکل ہے؟ پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود ٹیم انڈیا کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنا آسان نہیں ہے۔ قابل ذکر بات  یہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی امیدیں دم توڑ نہیں رہی ہیں۔ اب بھارت کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کیا کرنا پڑے گا، جانئے کیا ہے  پوری ایکویشن  ۔

ہندوستانی ٹیم بدھ کو سری لنکا سے ٹکرائے گی۔ یہ میچ ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم انڈیا کے لیے کرو یا مرو کا ہو گا۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کو اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنا ہوگا۔ اگر ٹیم انڈیا ایسا کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو سیمی فائنل کی امیدیں باقی رہیں گی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا۔ بھارت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ خراب رن ریٹ ہے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 58 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ یہ خراب نیٹ رن ریٹ ٹیم انڈیا کے سیمی فائنل میں جانے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اتوار کو آمنے سامنے ہوں گی۔ جیت درج کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی ٹیم کو اپنا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔ اس طرح ہندوستان کو سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم سری لنکا اور آسٹریلیا کو شکست دیتی ہے، لیکن نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے میں ناکام رہتی ہے تو سیمی فائنل کا خواب چکنا چور ہو جائے گا۔ اگر ہندوستانی ٹیم پاکستان کو 11 اوورز سے پہلے شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی تو نیٹ رن ریٹ مثبت ہو جاتا ،لیکن ٹیم انڈیا ایسا کرنے میں ناکام رہی۔ اب ٹیم انڈیا کے پاس سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف نیٹ رن ریٹ کو بہتر کرنے کا موقع ہے۔

بھار ت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jammu and kashmir : جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لیے سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی

عرضی میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ دو ماہ کی مدت کے اندر مرکزی…

4 mins ago

Pagers sold to Hezbollah: موساد نے حزب اللہ کا اعتماد جیتا پھر ایسے بیچ دیا پیجر بم

اس کی منصوبہ بندی 2022 میں شروع ہوئی، جب موساد کو اسرائیل کے لیے غیر…

19 mins ago

Jammu Kashmir Election Result 2024: ایگزٹ پول میں پیچھے ہونے کے بعد بھی حکومت بنانے کی حکمت عملی تیار کررہی ہے بی جے پی، جانئے فارمولہ

ایگزٹ پول میں بی جے پی، کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے الائنس کے مقابلے پیچھے ہوتی…

42 mins ago

Umar Khalid’s Bail Plea: عمر خالد کو نہیں ملی ضمانت ، دہلی ہائی کورٹ اب 25 نومبر کو کر گی سماعت

2020 کے دہلی فسادات میں 53 لوگ مارے گئے تھے۔ جبکہ 700 سے زائد افراد…

1 hour ago

Nobel Prize 2024 Medicine : امریکی سائنسدانوں کو شعبہ طب کے نوبل انعام سے کیا گیا سرفراز

اس سال کا ایوارڈ 1901 کے بعد سے فزیالوجی یا طب میں دیا جانے والا…

2 hours ago