ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کا سفر ختم ہو گیا اور ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکی۔ پاکستانی ٹیم کو اپنے آخری گروپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 54 رنز سے شکست ملی ۔ اس میچ میں پاکستان کی باؤلرز اور بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔ اس وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 110 رنز بنائے ،جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 56 رنز بنا سکی۔
فاطمہ ثناء خان میچ سے قبل جذباتی ہو گئیں
پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا خان اپنے ملک کے قومی ترانے کے دوران روتی ہوئی نظر آئیں۔ ان کی آنکھوں میں آنسو صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہ اپنے ہاتھوں سے آنسو پونچھتی بھی نظر آئیں۔ فاطمہ ثنا خان کو حال ہی میں اپنے والد کی وفات کی وجہ سے پاکستان واپس آنا پڑا۔ اس وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نہیں کھیلی تھیں۔ ان کی جگہ منیبہ علی نے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے دوبارہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہوئیں۔ اب فاطمہ ثنا خان کے رونے کی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنائے
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فاطمہ ثنا خان نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے 21 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ منیبہ علی نے 15 رنز بنائے۔ ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ باقی بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ پوری پاکستانی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور ٹیم 56 رنز تک سمٹ گی۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان نے صرف ایک میچ جیتا تھا۔
موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم نے چار میچ کھیلے ہیں جن میں سے ٹیم نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ سری لنکا کے خلاف تھا۔ جب کہ پاکستان کو بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وجہ سے ٹیم گروپ سے ہی باہر ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم اب تک ایک بار بھی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے۔
بھارت ایکسپریس
روہت شرما سے بی سی سی آئی کی نئی پالیسی کے بارے میں سوال پوچھا…
عام آدمی پارٹی نے اس حملے کو 'سیاسی سازش' قرار دیا ہے۔ پارٹی ترجمان نے…
حکومت کے مطابق اضافی چھوٹ جھینگا اور مچھلی کی خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے…
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ہفتہ (18…
رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ 76 فیصد سے زیادہ کمپنیاں…
سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ عرب سرزمین سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا کا…