قومی

Jharkhand Assembly Election: بی جے پی کو ایک دن پہلے ہی مل گئی تھی جانکاری، کٹھ پتلی ہے الیکشن کمیشن، اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کے اعلان سے قبل جے ایم ایم کا بڑا الزام

الیکشن کمیشن کی طرف سے آج جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔ دریں اثنا، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین کی پارٹی جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا ہے۔ جے ایم ایم لیڈر منوج پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی لیڈروں کو کل ہی انتخابات کے اعلان کی اطلاع مل گئی تھی۔ پانڈے نے الیکشن کمیشن کو کٹھ پتلی بھی کہا ہے۔ منوج پانڈے نے کہا، ‘ہم انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ لیکن آج انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے اور بی جے پی لیڈروں کو اس کا علم کل ہی ہوگیاتھا۔ یہ بہت سنجیدہ موضوع ہے۔ کیا الیکشن کمیشن بی جے پی لیڈروں کی ہدایت پر کام کرتا ہے؟ ہمانتا بسوا سرما نے کل ایک بیان میں کہا کہ آج انتخابات کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔ کسی بھی کمیشن کو اس طرح کٹھ پتلی بنائے رکھنا سنگین معاملہ ہے۔

آپ کو بتادیں کہ جھارکھنڈ میں ریاست کی تمام 81 سیٹوں پر اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ جھارکھنڈ اسمبلی کی میعاد 5 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ ریاست میں آخری اسمبلی انتخابات دسمبر 2019 میں ہوئے تھے۔ ہیمنت سورین نے 4 جولائی 2024 کو تیسری بار جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔ ہیمنت سورین نے گرفتاری سے قبل ہی وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھال لیا۔ گرفتاری سے قبل وہ 4 سال 188 دن تک اس عہدے پر فائز تھے تاہم انہیں رواں سال کے شروع میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ہیمنت سورین نے 13 جولائی 2013 کو پہلی بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اپنی پہلی مدت میں، وہ 1 سال اور 168 دن تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ہیمنت سورین نے 29 دسمبر 2019 کو دوسری بار وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ اور پھر چار جولائی 2024 کو تیسری بار جھارکھنڈ کی کمان سنبھالی چونکہ وہ جیل میں تھے اس لئے انہوں نے چمپائی سورین کو وزیراعلیٰ بنایا تھا جو بعد میں بغاوت کرکے بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Amit Shah’s remarks show old mentality of BJP: بھیم راو امبیڈکر کے پوتے بھی امت شاہ کے بیان سے ناراض،کہا یہ بی جے پی کی پرانی ذہنیت ہے

دراصل امت شاہ کو پارلیمنٹ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ابھی ایک فیشن…

13 minutes ago