اسپورٹس

India vs England: انگلینڈ دورے سے قبل ٹیم انڈیا کو لگا جھٹکا، ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شبھمن گِل کو چھوڑنا پڑ سکتا ہے ایک اہم میچ

ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے نئے ٹیسٹ کپتان شبھمن گل کے نارتھمپٹن ​​میں دوسرے وارم اپ میچ میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔ واضح رہے کہ انڈیا اے کا انگلینڈ لائنز سے دو میچوں کی وارم اپ سیریز میں مقابلہ 30 مئی سے ہونا ہے، جب کہ دوسرا میچ 6 جون کو شروع ہوگا۔ گل فی الحال گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کی قیادت کر رہے ہیں۔ جس نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جی ٹی جمعہ کو ایلیمینیٹر میں ممبئی انڈینز (MI) کے خلاف مقابلے میں اترے گی۔ وہیں آئی پی ایل 2025 کا فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا،اور اگر جی ٹی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تو شبھمن گل کے لیے دو دن میں انگلینڈ پہنچنا ایک بہت بڑا چیلنج ہو سکتا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ٹیم انتظامیہ نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گل کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیسا کہ گل ٹیسٹ کپتان کے طور پر اپنی پہلی سیریز کی تیاری کر رہے ہیں، روایتی پریکٹس میچوں کے مقابلے اسٹریٹجک تیاری کو ترجیح دینے کا فیصلہ نہایت اہم ہے۔

واضح رہے کہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی، دونوں نے اس ماہ کے شروع میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد یہ ہندوستانی کی پہلی دوطرفہ ٹیسٹ سیریز ہے اور اس میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی پر پوری دنیا کی نظر ہے۔ کوہلی کے ریٹائرمنٹ کے بعد سائی سدرشن اور کرون نائر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں گیندبازی میں جسپریت بمراہ انگلش سرزمین پر ٹیم کے سرکردہ گیندباز ہوں گے، جب کہ محمد سراج، پرسدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ اور شاردل ٹھاکر بھی بطور گیندباز ٹیم کا حصہ ہیں۔ یہ دورہ اس لحاظ سے نہایت اہم ہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک نئے سفر کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور شبھمن گل کی قیادت پر سب کی نظر رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

8 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

9 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

9 hours ago