اسپورٹس

Test match in Galle: سری لنکا کے خلاف گال اسٹیڈیم میں 600واں ٹیسٹ میچ کھیلے گی ٹیم انڈیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا ہی حاصل کر سکے ہیں یہ تاریخی اعزاز

نئی دہلی: سری لنکا کے خلاف گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔ شبمن گل کی قیادت میں ٹیم انڈیا ہفتہ، 15 اگست کو میدان میں اترتے ہی اپنا 600واں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان یہ تاریخی سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی صرف تیسری ٹیم بن جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے، جس نے اب تک 1097 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ آسٹریلیا 882 ٹیسٹ میچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان نے اب تک 599 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور اس فہرست میں تیسرے مقام پر ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز 596 ٹیسٹ میچوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

شبمن گل، راہل اور یشسوی جیسوال سے بڑی اننگز کی امید

گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم اب تک پانچ ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے۔ ان میں سے دو مقابلوں میں اسے کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سری لنکا کی سرزمین پر ہندوستان نے مجموعی طور پر 24 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جن میں ٹیم نے نو مقابلے جیتے اور سات میں اسے شکست ہوئی ہے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو کپتان شبمن گل، کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال سے شاندار کارکردگی کی امید ہوگی۔ شبمن گل حالیہ میچوں میں بہترین فارم میں ہیں، جبکہ کے ایل راہل کو سری لنکا میں کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ رویندر جڈیجہ بلے اور گیند دونوں سے ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے وارم اپ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

دیودت پڈیکل نے وارم اپ میچ میں جڑا 142 رنز

نمبر تین کی پوزیشن پر دیودت پڈیکل نے وارم اپ میچ میں 142 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ گیند بازی میں کلدیپ یادو، رویندر جڈیجا اور مانَو سوتھار کی اسپن جوڑی سری لنکائی بلے بازوں کے لیے سخت چیلنج پیش کرسکتی ہے۔ تیز گیند بازی کی ذمہ داری محمد سراج کے کندھوں پر ہوگی، جبکہ پرسدھ کرشنا یا گرنور برار میں سے کسی ایک کو ان کا ساتھ دینے کا موقع مل سکتا ہے۔ سری لنکا کے خلاف گال میں ہونے والا یہ مقابلہ ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔ 599 ٹیسٹ میچ مکمل کرنے کے بعد ٹیم انڈیا 15 اگست کو اپنے 600ویں ٹیسٹ کے ساتھ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اس تاریخی مقام تک پہنچنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

27 minutes ago

Seva Sankalp Abhiyan: نکسل تشدد کے متاثرین کی زندگی سنوارنے کی کوشش، امت شاہ بولے- عزت اور خود انحصاری کے ساتھ جینا ہر شخص کا حق

امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…

1 hour ago

Modi Government’s Big Decision: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا بھی دکھائی دے گا نام

ٹیلی کام صارفین کو انجان نمبروں سے آنے والی کال کی شناخت میں ہوگی آسانی،…

2 hours ago