اسپورٹس

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

نئی دہلی : ٹیم انڈیا نے ایشیئن گیمز 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ کورُوگی اسپورٹس پارک میں موسلادھار بارش کے باعث بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل مقابلہ منسوخ ہوگیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے میچ میں ٹاس بھی نہیں ہوسکا اور میدان مکمل طور پر کور سے ڈھکا رہا۔آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ میں افغانستان سے بہتر پوزیشن پر ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو بغیر میچ کھیلے ہی سیمی فائنل میں جگہ مل گئی۔ بھارتی ٹیم ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلے مقام پر ہے، جبکہ افغانستان 10ویں نمبر پر ہے۔

یکم اکتوبر کو کھیلے گی سیمی فائنل

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے میدان میں اترے گی۔ بارش کے باعث کوارٹر فائنل نہ کھیلے جانے کے بعد ٹیم کو براہ راست اگلے مرحلے میں داخلہ ملا ہے۔اس سے قبل اسی میدان پر پیر کو پاکستان اور ہانگ کانگ (چین) کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا کوارٹر فائنل بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن ہانگ کانگ سے بہتر ہونے کے باعث پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ مل گئی۔ٹورنامنٹ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر فائنل مقابلے منگل کو اسی میدان پر کھیلے جائیں گے۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ نیپال سے ہوگا، جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

جاپان کے خلاف کھیلا تھا واحد ٹی20 میچ

ایشیئن گیمز 2026 میں شرکت سے قبل بھارتی ٹیم نے جاپان کے خلاف ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ بارش کے باعث یہ مقابلہ 5-5 اوورز کا کردیا گیا تھا، جس میں بھارتی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔اس میچ میں بھارتی بلے باز جاپان کے اسپنرز کے سامنے مشکلات کا شکار نظر آئے۔ ٹیم نے 5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 32 رنز بنائے تھے۔ ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے، جب کہ ایشان کشن، سنجو سیمسن اور کپتان شریئس ائیر بھی بلے سے کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔بھارتی اننگز میں صرف 2 چوکے لگے تھے۔ اکشر پٹیل کی شاندار گیند بازی کی بدولت بھارتی ٹیم جاپان کو 30 رنز کے اسکور پر روکنے میں کامیاب رہی اور 2 رنز سے مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

14 minutes ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

17 minutes ago

Shashi Tharoor slams delimitation push: آٹھ سو پچاس ارکان کا ایوان اور سال میں صرف 50 دن پارلیمنٹ، یہ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوگا: ششی تھرور

خواتین ریزرویشن کو حد بندی سے جوڑنے پر کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کرتے…

43 minutes ago

ممتا بنرجی کو بڑی راحت، ٹی ایم سی کے باغی رتبرتا بنرجی کو لگا بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو کردیا منسوخ

 کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی تقرری منسوخ…

2 hours ago

انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ میں ہوگا 16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد، یہاں جانئے پوری تفصیل

دودنوں پر محیط اس کانفرنس کے 6 موضوعاتی اجلاسوں میں تعلیمی پالیسی اور سول سوسائٹی…

3 hours ago