ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر جیکب مارٹن کو گجرات کے شہر وڈودرا میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری شراب کے نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے تین گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے الزام میں عمل میں آئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 2.30 بجے وڈودرا کے اکوٹا علاقے میں پیش آیا، جہاں جیکب مارٹن نے اپنی کار پر کنٹرول کھو دیا اور سڑک کے کنارے کھڑی تین ایس یو وی گاڑیوں سے ٹکرا گئے۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، البتہ گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد متاثرہ افراد نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جیکب مارٹن کے خلاف شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔ میڈیکل ٹیسٹ میں شراب کے استعمال کی تصدیق ہونے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ جیکب مارٹن نے بھارت کے لیے کل 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے تھے۔ 90 کی دہائی میں انہوں نے سچن تندولکر اور سورو گنگولی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، تاہم انٹرنیشنل سطح پر وہ زیادہ اثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے آٹھ اننگز میں صرف 158 رن بنائے اور کوئی نصف سنچری اسکور نہ کر سکے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جیکب مارٹن تنازعات میں گھرے ہوں۔ سال 2011 میں بھی انہیں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا، جس نے ان کے کیریئر اور شبیہ کو شدید نقصان پہنچایا۔
انٹرنیشنل کیریئر مختصر رہنے کے باوجود جیکب مارٹن کا ڈومیسٹک کرکٹ ریکارڈ کافی شاندار رہا۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 138 میچوں میں 46 سے زیادہ کی اوسط سے 9192 رن بنائے اور 23 سنچریاں اسکور کیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مسلسل تنازعات میں رہنا ان کے کھیل کے کارناموں پر سوالیہ نشان چھوڑ رہا ہے، جبکہ حالیہ گرفتاری نے ایک بار پھر انہیں خبروں کی سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے، جس سے مداحوں میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
کانگریس رکن پارلیمنٹ سکھدیو بھگت نے کہا کہ گزشتہ بار بھی دہلی میں اسی طرح…
راہل گاندھی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر کانگریس لیڈرؤں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ…
دہلی میں فضائی آلودگی کے بچوں کی صحت پر سنگین اثرات سامنے آئے ہیں۔ مرکزی…
نیوزی لینڈ کی طرف سے 135 رنوں کے ہدف میں ٹیم انڈیا کی سانسیں رک…
ایودھیا میں دیپوتسو کے حوالے سے سنجے راوت نے کہا کہ ایودھیا میں یہ روایت…
سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…