بھارت ایکسپریس۔
کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2023 سپر-4 مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو 228 رنوں سے شکست دی ہے۔ ہندوستان نے پہلے کھیلنے کے بعد کے ایل راہل اوروراٹ کوہلی کی سنچریوں کی بدولت 50 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 356 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 32 اووروں میں 128 رن ہی بناسکی۔ حالانکہ پاکستان کے 8 وکٹ ہی گرے، اس کے دو کھلاڑی زخمی تھے۔ اس وجہ سے انہیں آل آوٹ قرار دیا گیا۔ ہندوستان کے لئے گیند بازی میں کلدیپ یادو نے کمال کردیا۔ کلدیپ یادو نے 25 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔
پاکستان کی ٹیم جب اس مقابلے میں ہدف کا تعاقب کرنے اتری تو ان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا پانچویں اوور میں امام الحق کے طور پر 17 رنوں کے اسکور پرلگا۔ اس کے بعد پہلے 10 اووروں میں پاکستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 43 رن بنا لئے تھے۔ وہیں 11ویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے پاکستانی ٹیم کو اس میچ میں سب سے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان کے کپتان بابراعظم کو اپنی ایک شاندار ان سوئنگ گیند پر بولڈ کردیا۔ بابراعظم اس میچ میں 24 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صرف 10 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل ٹیم انڈیا کے بلے بازوں نے پاکستانی گیند بازوں کی جم کردھنائی کردی۔ ٹیم انڈیا نے آج ایک بھی وکٹ نہیں گنوایا اورپاکستان کے خلاف 356 رنوں کا ہمالیائی اسکورکھڑا کردیا۔ ٹیم انڈیا نے کل کے اسکور24.1 اووروں میں 2 وکٹ کے نقصان کے ساتھ 147 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کریز پرتھے، یہ دونوں بلے بازآخر تک نہیں ہوئے۔ دونوں بلے بازوں نے پاکستان کے خلاف شاندارسنچری لگائی اورپاکستان کو 357 رنوں کا ہدف دیا۔
ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے اس میچ میں تاریخ رقم کردیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے 47ویں سنچری لگائی۔ ساتھ ہی انہوں نے ونڈے کرکٹ میں اپنے 13000 رن بھی مکمل کرلئے۔ وراٹ کوہلی نے سب سے کم اننگوں میں ونڈے میں 13000 مکمل کئے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 122 رن بنائے۔ وہیں شاندارواپسی کرتے ہوئے کے ایل راہل نے ناٹ آؤٹ 111 رن بنائے۔ پاکستانی کی طرف سے کوئی بھی وکٹ نہیں حاصل کرسکا۔ پاکستان کی طرف سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو ایک ایک وکٹ ملا۔ دونوں وکٹ کل ہی گرگئے تھے۔ جب روہت شرما اورشبھمن گل نے شاندار نصف سنچری بنائی تھی۔ روہت شرما نے 56 رن بنائے تھے جبکہ شبھمن گل 58 رن بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…